لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امراءمیں ملاقات کی ملاقات میں نیب کی جانب سے شریف فیملی پر بنائے گئے مقدمات اور این اے 120 میں ضمنی الیکشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا بتایاگیا ہے کہ گزشتہ دوپہر تین بجے سہ پہر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امراءپہنچے اور انہوں نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ون ٹو ون ملاقات کی ملاقات میں نیب کی جانب سے شریف فیملی پر بنائے گئے مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی جبکہ ملاقات میں این اے 120 میں ہونے والے ضمنی الیکشن پر بھی گفتگوکی گئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو این اے 120 کی انتخابی مہم کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔