لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پورے ملک میں جشن کا سماں ہے جو لوگ سٹیڈیم نہیں جا سکے وہ گھر بیٹھے پورے اہتمام کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس وقت بابر اعظم ورلڈ الیون کے چھکے چھڑانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 9سال کے بعد قذافی سٹیڈیم پھر سے آباد ہو گیا ہے، پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ جاری ہے جس میں پاکستانی بلے باز بابراعظم اس وقت 82رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 11ویں اوور میں عمران طاہر کو چھکا مار کر تاریخ بنا دی۔ عمران طاہر کا دراصل تعلق لاہور سے ہی ہے لیکن وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔