لاہور(کرائم رپورٹر) جیل روڈ پر آج صبح تیز رفتار موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 17 سالہ نوجوان ہلاک جبکہ اس کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ جیل روڈ پر واقع عمر ہسپتال میں زیر علاج مریض کی عیادت کے بعد 2 دوست صغیر اور مجاہد آج صبح مزنگ ناشتہ کرنے کیلئے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سڑک کے درمیان لگی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں راہگیروں نے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں 17 سالہ صغیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ مجاہد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہلاک ہونیوالا صغیر 5 بہنو ں کا اکلوتا بھائی تھا۔ متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔