Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
    • کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
    • علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
    • پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
    • آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
    • ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
    • جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
    • گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
    • حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
    • افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
    • جنگ ختم ہو جا ئے گی ٹرمپ شرائط تسلیم نہ ہونے تک مذکرات بے سود ایران
    • انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش
    • جنوبی لبنان کے خیام میں اسرائیلی دھماکا
    • یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
    • میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
    • پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے ہوتے ہیں، انتشار پھیلانے پر قانون حرکت میں آئے گا، کھیئل داس
    • سونا 400روپےمہنگا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے ہوگئی
    • آئمہ مساجد عوامی درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں: مفتی تقی عثمانی
    • وزیراعظم اپوزیشن لیڈ رکی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع بات چیت کا امکان ذرائع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بے نظیر کو فون کس نے کیاکہ, تہلکہ خیز خبر ،نئے انکشافات

    By Daily Khabrainستمبر 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Benazir
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (آئی این پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے بے نظیر قتل کا ذمہ دار آصف علی زرداری کو قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی کے قتل سے مجھے نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا،مرتضی بھٹو کو بھی آصف زرداری نے قتل کروایا،بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار زرداری ہے ،بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے،پہلے میں خاموش رہا مگر آصف زرداری نے پہلی مرتبہ میرا نام لے کر بی بی قتل کا الزام مجھ پر لگایا،آصف زرداری کی للکارا میری برداشت سے باہر ہے ، جواب ضرور دوں گا،یقین ہے کہ اگر یہ تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ آصف علی زرداری ہے،آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتا ہے ۔جمعرات کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کے حوالے سابق صدرپرویز مشرف نے بھٹو خاندان اور بی بی قتل کیس سے منسلک لوگوں کےلئے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ میں بلاول ، آصفہ ، بختاور اور بھٹو خاندان سمیت تمام سندھی بھائیوں اور بی بی قتل سے منسلک تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں،مرتضی بھٹو کو آصف زرداری نے قتل کروایا،بے نظیر اور مرتضی بھٹو کے قتل میں آصف زرداری کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے،راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کا جو فیصلہ سنایا اس پر سب پاکستانیوں کو تشویش ہے،ایس پی سعود اور خرم شہزاد جیسے اچھے افسران کو 17 ، 17 قید کی سزا سنائی گئی مگر جیل میں بند اصل دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،میں خاموش رہا مگر آصف زرداری نے پہلی مرتبہ میرا نام لے کر بی بی قتل کا الزام مجھ پر لگایا۔اپنے ویڈیو پیغام میں پرویز مشرف نے کہا کہ آصف زرداری کی للکارا میری برداشت سے باہر ہے ، جواب ضرور دوں گا،میں بلاول ، آصفہ ، بختاور اور بھٹو خاندان سمیت تمام سندھی بھائیوں اور بی بی قتل سے منسلک تمام پاکستانیوں سے مخاطب ہوں،میرا تجزیہ ثابت کرے گا کہ بے نظیر بھٹو کا قاتل کون ہے ،بے نظیر بھٹو اور مرتضی بھٹو کے قتل سمیت بھٹو خاندان کی تباہی کا ذمہ دار زرداری ہے مرتضی بھٹو اور بی بی کے قتل کی تحقیقات زرداری نے اپنے پانچ سالہ دور صدارت میں نہیں کروائی ،کسی بھی قتل کیس میں دیکھنا چاہئے کہ اس کا فائدہ یا نقصان کسے ہوا ، بی بی کے قتل سے مجھے نقصان اور زرداری کو فائدہ ہوا،یہ ثابت شدہ ہے کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود اور اس کے لوگوں نے قتل کیا ، دیکھنا یہ ہے کہ اس سازش کے پیچھے کون تھا،بیت اللہ نے مجھ پر حملے کروائے وہ میرا دشمن ہے میں اور حکومت پاکستان اسے ختم کرنا چاہتے تھے میرا اس کے ساتھ رابطہ نہیں ہو سکتا تھا،دوسرا یہ ہو سکتا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی خاد ، افغان صدر کرزئی یا طالبان کے ذریعے بیت اللہ محسود سے یہ کام کروایا گیا ہو،کرزئی سے میرے تعلقات کشیدہ تھے اور میرے پاس ایسے لوگ نہیں تھے جن کے ذریعے میں اس پر اثر انداز ہو سکتا،زرداری اور ایک اور اہم شخصیت کے صدر کرزئی کے ساتھ اچھے تعلقات تھے ،ممکن ہے کہ بی بی کے قتل میں آصف زرداری اور افغانستان میں موجود اہم لوگ شامل ہوں ،میں تحفظ کا ذمہ دار نہیں تھا مگر تحقیقات کی جائیں کہ بلٹ پروف گاڑی کی چھت کٹوا کر کھڑی کس نے بنوائی،بے نظیر نے بہترین سیکورٹی میں دو گھنٹے تک عوام سے خطاب کیا اور گاڑی میں محفوظ بیٹھیں ۔دیکھا جائے کہ انہیں کس نے فون کر کے گاڑی سے سر باہر نکالنے کا کہا ،بی بی کا یہ فون غائب کر کے دو سال بعد ثبوت ختم کر کے سامنے لایا گیا ،گاڑی کے اندر محفوظ بیٹھے صفدر عباسی ، ناہید خان ، مخدوم امین فہیم جیسے چشم دید گواہوں کو بیانات کے لئے عدالت میں کیوں نہیں بلایا گیا،آصف زرداری کے جیل کے ساتھی خالد شہنشاہ اور رحمن ملک کو کس تجربے کی بنیاد پر بی بی کی سیکورٹی کی ذمہ داریاں دی گئیں ،بی بی قتل کے بعد خالد شہنشاہ کو اور پھر خالد شہنشاہ کے قاتل کو کس نے ختم کروایا،رحمن ملک جو بی بی کی سیکورٹی کے انچارج تھے بھاگ کر اسلام آباد کیوں چلے گئے ،بی بی کی واپسی کا روٹ کیوں اور کس نے تبدیل کروایا،یقین ہے کہ اگر یہ تحقیقات کی جائیں تو قاتل کا پتہ چل جائے گا اور وہ آصف علی زرداری ہے،آصف زرداری لوگوں کی توجہ اپنے اوپر سے ہٹا کر میری طرف مبذول کروانا چاہتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال شیخوپورہ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بارش متوقع

      قائداعظم کی 78ویں برسی قوم کا بانیٔ پاکستان کو خراجِ عقیدت

      پاکستان کا پہلا وائلڈ لائف اسپتال تیار، 12 آپریشن تھیٹرز

      تازہ ترین

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.