تازہ تر ین

چاہتی ہوں شعیب کی توجہ صرف میری طرف ہو

ممبئی(آئی این پی) کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ محسوس نہیں کرتیں لیکن چاہتی ہیں کہ شعیب ملک کی توجہ صرف ان پر رہے۔ پاکستانی بھابھی کے نام سے مشہور معروف ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کا شمار دونوں ممالک کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں نے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوکر ایک دوسرے سے شادی کی اور آج ایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں، تاہم دونوں میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم بات کرتے نظر آتے ہیں لیکن حال ہی میں ثانیہ مرزا نے ایک شو کے دوران نہ صرف اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کئی باتیں بتائیں بلکہ اپنے شوہر شعیب ملک سےاپنی بے پناہ محبت کا اظہار بھی کیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق ثانیہ مرزا نے نیہا دھوپیا کے چیٹ شو نوفلٹرنیہامیں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کی کئی پرتوں سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ اوراپنی شادی کو لے کر بالکل بھی غیر محفوظ نہیں ہیں لیکن تھوڑی جذباتی ہیں۔ثانیہ نے شعیب ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ان سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن اپنے پیار کو کبھی بھی الفاظوں میں بیان نہیں کرتے لہذا انہوں نے شعیب ملک کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنی محبت کو الفاظوں میں بیان کریں ، ثانیہ نے کہا وہ اپنی محبت کے بارے میں تھوڑی جذباتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ شعیب کی توجہ صرف ان پر رہے۔ثانیہ نے کہا کہ انہیں بھارتی ڈیلی سوپ بہت پسند ہیں اورایک وقت تھا جب وہ بچوں کی شادی پر مبنی ڈراما بالیکا ودھوبہت شوق سے دیکھا کرتی تھیں اورآ ج بھی اپنی والدہ کے ساتھ اس ڈرامے کے بارے میں باتیں کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain