Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان
    • پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع
    • غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق
    • امریکی خارجہ پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں:جے ڈی وینس
    • مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
    • چین کا ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے پر زور
    • میسی کا ارجنٹینا کو الوداع، بینن کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے
    • مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
    • شائے گل کی وضاحت، ’پابلو‘ سے متعلق پوسٹ حانیہ عامر پر طنز نہیں تھی
    • مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
    • ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں
    • دوسری بار ماں بننے کی امید نہیں تھی 41 سالہ ماہرہ خان کا انکشاف
    • بیٹا میری پوری دنیا ہے، ماہرہ خان کا اذلان کیلئے محبت بھرا پیغام
    • پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ
    • مکہ مکرمہ میں ممکنہ فضائی حملے کے خطرے پر ہنگامی الرٹ
    • عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاستدانوں کے دہشتگردوں سے رابطے تشویشناک ہیں

    By Daily Khabrainستمبر 29, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”کالم نگار“ میں تجزیہ نگار مکرم خان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مورثی سیاست اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے علاوہ پارٹی بدلنے والے کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ بعض سیاستدانوں نے تین چار مرتبہ بھی پارٹیاں بدلیں۔ لسٹ درست ہے یا غلط اس کی تحقیق ضرور ہونی چاہئے۔ ایک سیاستدان جو چوتھی مرتبہ پارٹی بدلنے والے ہیں انہوں نے شاید ایک مکھی بھی نہ ماری ہو۔ بند کمرے کے اجلاس میں شاید نوامشریف اور چودھری نثار علی خاں نے یہیں فیصلہ کیا ہو کہ چودھری نثار علی خان اگلے صدر مسلم لیگ ۰ن) ہوں گے۔ چودھری نثار علی خان شاید ”بھاگتے چور کی….“ کی طرح کچھ لینا چاہتے ہیں وہ اب ٹرین مس کر چکے ہیں لیکن کوئی انہیں ٹرین چڑھا بھی نہیں رہا۔ نوازشریف لندن سے اچانک آئے اور نیب عدالت میں پیش ہوئے اور اب شاید واپس جا رہے ہیں۔ مریم نوازشریف کو ان کے سوشل میڈیا نے اٹھا کر بینظیر بھٹو کے برابر کھڑا کر دیا ہے۔حالانکہ بینظیر اور مریم کا کوئی موازنہ نہیں۔ مریم نواز نے کلثوم نواز کی کامیابی کے بعد جو تقریر کی۔ وہ بہت واضح تھی۔ ان کا اشارہ ٹکراﺅ کی جانب تھا۔ وہ ووٹ کی حرمت کا نام لے کر اداروں سے ٹکراﺅ کی بات کر رہی تھی۔ حسیب اللہ میاں نے کہا کہ سیاستدانوں کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ایک تشویشناک بات ہے۔ کچھ دہشتگردوں کے ساتھ اہم اداروں کے تعلقات بھی ہوتے ہیں۔ جو لوگ دہشتگردی کی تشریح کرتے ہیں ان کے بھی تعلقات ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ شاید اس وقت جب تعلقات قائم کئے گئے اس وقت وہ ان کے لئے ”مجاہد‘’ تھے بعد میں ان کے لئے دہشت گرد بن گئے۔ میاں نوازشریف پارٹی صدارت شہباز شریف کو نہیں دے رہے تو وہ چودھری نثار کو کیونکر پارٹی صدر بنائیں گے۔ نوازشریف ایک قوت کا نام ہے۔ ان کے تعلقات بیرون ملک، ملکی اداروں اسٹیبلشمنٹ اور عوام میں ایک نام ہے۔ لوگ اسی طرح انہیں چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی کی طرح وہ غلط قدم نہیں اٹھاتے۔ وہ بری مضبوطی سے قدم رکھتے ہیں۔ گیلانی سے اس طرح تعلقات نہیں بنائے ہوئے تھے جس طرح میاں نواز شریف نے اداروں اور اشخاص کے ساتھ رابطے بنا رکھے تھے۔ تجزیہ کار توصیف احمد خان نے کہا کہ آئی بی چیف کی طرف سے 37 دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کی لسٹ فراہم کی گئی۔ سینٹ میں اسی چینل کے خلاف تحریک استحقاق بھی پیش کی گئی ہے۔ چودھری نثار علی خان کبھی پارٹی صدر نہیں بن سکتے اسکا صدر صرف نواز شریف کا چہیتا ہی بن سکتا ہے۔ ملک ریاض کی نواز شریف سے ملاقات سے ظاہر ہے کہ کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ یقینا وہ کسی کا پیغام لے کر ہی پہنچیں ہونگے۔ اگر شہباز شریف اعلان کے باوجود پارٹی صدر نہیں بن سکتے تو چودھری نثار کو پارٹی صدر بنایا جانا تقریباً ناممکن ہے۔ ضیا شاہد نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ذوالفقار عل بھٹو کو بھی دس سال سعودی عرب جانے اور کوئی بیان نہ دینے اور پھر واپس آنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے یہ قبول نہیں کیا۔ نواز شریف کو ابھی بھی کچھ نہ کچھ امیدیں ہیں۔ کلثوم نواز کی کامیابی پر فوج کے اہم اشخاص نے انہیں مبارکباد دی اسکا کچھ تو مطلب پس پردہ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے نزدیک میاں نواز شریف تو قابل قبول ہے لیکن مریم انہیں قبول نہیں۔ ممتاز صحافی خالد چودھری نے کہا کہ آئی بی کی جانب سے اس لسٹ کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔ اگر دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات کی لسٹ آئی تو اسی پر کارروائی کرنا حکومت وقت کا کام تھا۔ نواز شریف آج بھی وزیر اعظم ہیں جس طرح وہ نیب میں پیش ہوئے وہ وزیراعظم کا شاہانہ پروٹوکول ہی ہوتا ہے۔ ان کے بارے یہ خبر عام تھی کہ انہوں نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔ اس میں شک نہیں کہ تمام سیاستدانوں کے ہی دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہیں اس میں رانا ثناءاللہ ہو یا کوئی اور۔ سیاستدان خود کسی کو نہیں مارتے مرواتے ہیں اور علاقے کے ڈان ہوتے ہیں تکنیکی طور پر مسلم لیگ (ن) اپنا نشان کھو بیٹھی ہے۔ آرمی کے ریٹائرڈ اشخاص تاحیات اپنا عہدہ ساتھ لکھتے ہیں۔ نواز شریف 85 یا 88 کا نواز شریف نہیں ہے آج وہ بالکل مختلف شخص ہے نواز شریف اس وقت پورا لڑنے کے موڈ میں ہے اور اسکی لڑائی عدالت کے ساتھ ہو گی۔ میڈیا بھی شاید ان سے لے کر کھاتا ہے نواز شریف کی پریس بریفنگ پر کسی نے احتجاج نہیں کیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      مکہ معاہدہ، حملے کی صورت میں مشترکہ ردعمل ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

      مکہ مکرمہ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

      ایران میں قائداعظم کا بڑا دیواری خاکہ اسرائیل سے متعلق مؤقف نمایاں

      تازہ ترین

      پائپ لائن ڈرون حملے کے بعد سعودی عرب کا یورپ کیلئے تیل سپلائی معطل کرنے کا اعلان

      پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کا داخلہ 23 اکتوبر تک ممنوع

      غزہ میں تباہ حال عمارت اچانک گر گئی 5 بچوں سمیت 14 جاں بحق

      پاکستانی پاسپورٹ 2026 میں 183ویں نمبر پر صرف 9 ممالک کا ویزا فری داخلہ

      عمران خان کی حراست پر 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا وزیرِ خارجہ پینی وونگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.