لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کہا کہ قومی آل راﺅنڈرمحمدحفیظ کو پہلے بھی باﺅلنگ ایکشن کے باعث پابندی جھیلناپڑی ہے۔ چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہجب سے آئی سی سی کاباﺅلنگ ایکشن کےلئے نیارول آیا ہے باﺅلرزکواس میں ایڈجسٹ ہونے میں دشواری کاسامنا کرناپڑرہاہے۔خدشہ ہے کہیں آل راﺅنڈرپردوبارہ پابندی نہ لگ جائے۔لنکاکیخلاف حسن علی نے شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کیا ہے۔اس سے قبل وہ چمپئنزٹرافی میں ٹیم کےلئے بہترین ہتھیارثابت ہوئے جس کے باعث وہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ باﺅلربن گئے۔حسن علی کی کارکردگی پربہت خوشی ہوئی۔جبکہ کرکٹ کمنٹیٹرراجہ اسدعلی خان نے کہا ہے کہ حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کی شکایت پرتشویش ہے اورپابندی لگنے کے خطرے سے منہ نہیں پھیراجاسکتا۔لنکاکیخلاف چوتھے میچ میں عمادوسیم کوپھرکھلالیاگیا۔فہیم اشرف کودوبارہ موقع دیاجاتاتواچھا تھا۔شنواری کوکھلانااچھا فیصلہ ہے۔
’پروفیسر‘پردوبارہ پابندی لگنے کاخطرہ ہے،اکرم رضا

