تازہ تر ین

میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں مافیا سے ہے، زرداری بری بیماری، عمران خان

منڈی بہاالدین (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ21سالوں سے میرا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مافیا سے ہے، شریف اور زرداری مافیا نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا، دونوں پرانی جماعتوں کے سربراہ میر جعفر اور میر صادق ہیں، ان کا سب کچھ باہر ہے، آصف زرداری کی دبئی، لندن اور پیرس میں جائیدادیں ہیں، کوئی پوچھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ شریف مافیا30سال سے پنجاب پر قبضہ کر کے بیٹھا ہے، 5مرلے کے گھر میں رہنے والے شریف برادران ارب پتی کیسے بن گئے؟لوڈ شیڈنگ6ماہ میں ختم نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام شو باز شریف رکھتے ہیں، شہباز شریف بولی ووڈ چلے جائیں، بہت بڑے اسٹار بن جائیں گے اور اچھے ولن ہوں گے،2008میں ہر پاکستانی 35ہزار روپے کا مقروض تھا آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے، اقتدار ملا تو بے روزگاروں کو وظیفے، غریب بچوں کو مفت تعلیم دیں گے، عزیر بلوچ نے پی پی قیادت کے کہنے پر بے نظیر کے گارڈ کو مارنے کا اعتراف کیا، سربراہ لیاری گینگ وار کی جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کیا جائے۔ وہ اتوار کو منڈی بہاالدین میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ 21سال سے میرا مقابلہ مافیا سے ہے، سیاست دان اور مافیا میں بڑا فرق ہوتا ہے، مافیا اربوں روپے بیرون ملک لے کر گیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ 5مرلے کے گھر میں ہرنے والے شریف برادران ارب پتی کیسے بن گئے؟ مافیا پہلے کرپشن کے ذریعے پیسہ بناتے ہیں اور پھر لوگوں کو خریدتے ہیں یا پھر انہیں قتل کرا دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست دنیا میں ایک مثالی ریاست بنی، قائداعظم جیسے عظیم لیڈر نے بیماری کی حالت میں ڈاکٹرز کو منع کردیا کہ وہ کسی نہ بتائیں تاکہ ان کے دشمن فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے ماڈل ٹاو¿ن میں لوگوں کو قتل کرایا۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کر دوں گا، اگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دینا تو ان کا نام بدل کر شو باز شریف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بولی ووڈ چلے جائیں، بہت بڑے اسٹار بن جائیں گے اور اچھے ولن ہوں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 1986کی بات ہے جب میرے نوازشریف سے اچھے تعلقات تھے، میرے لاہور کے ایک دوست میرے پاس آئے اس نے کہا کہ میری نوازشریف سے ملاقات کرواﺅ کیونکہ اندرون لاہور کے پرانے سیاسی کارکن کا نام پولیس کی کلنگ لسٹ میں آگیا ہے، میں نوازشریف سے مل کر اس کا نام لسٹ سے نکلوانا چاہتا ہوں، میں نے اس دوست کی نوازشریف سے ملاقات کروائی تو پھر نوازشریف نے کہا کہ فکر نہ کرو اگر اس شخص کا نام پولیس کے پاس ہے تو میں نکلوا دوں گا، اس کے باوجود اس شخص کو پولیس نے ڈنڈے مار مار کر ماردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی میں انکشاف کیا کہ اس نے پیپلز پارٹی کی قیادت کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ نے انکشاف کیا کہ اس نے آصف زرداری کے لئے 14شوگر ملوں پر قبضہ کیا اور عزیر بلوچ نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے مرکزی گواہ خالد شہنشاہ کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاستدان لوگوں کو قتل کرواتے ہیں، عزیر بلوچ نے کہا کہ سندھ میں 14شوگر ملز پر زرداری کو قبضہ کروا کے دیا اور کہتا ہے کہ بلاول ہاﺅس کے اردگرد گھروں پر قبضے کر کے سستے داموں آصف زرداری کو بیچے، فریال تالپور کو ہر مہینے ایک کروڑ روپے بھتہ اکٹھا کر دیا کرتا تھا۔ آصف زرداری بھی کبھی کبھی پاکستان کا دورہ کرتے ہیں، بلاول کو ویسے اردو بولنی نہیں آتی۔ عمران خان نے کہا کہ شریف اور زرداری مافیا نے پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا اتنا کسی اور نے نہیں پہنچایا، ان لوگوں کے پاس سیاست میں آنے سے پہلے کیا تھا لیکن آج اربوں پتی بنے بیٹھے ہیں، یہ لوگ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2008میں ہر پاکستانی پر 35ہزار روپے قرض تھا لیکن آج ہر پاکستانی ایک لاکھ 20ہزار روپے کا مقروض ہے، کیا نواز شریف اور اسحاق ڈار کو نہیں پتہ کہ قرضہ لے رہے ہیں، واپس کیسے کریں گے؟ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 35سو ارب روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے اور ایک سال میں 4ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے۔ اس وقت زیادہ پیسے والے لوگ ٹیکس نہیں دیتے ، پیٹرول میں 35فیصد، فضل الرحمان پے50فیصد ٹیکس ، موبائل کارڈ پے 35فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے ، پاکستان میں عوام غریب اور ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہے، شریف خاندان بھی ٹیکس نہیں دیتا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف کے 300ارب روپے باہر کے ملکوں میں پڑے ہیں جب کہ آصف زرداری کی دبئی، لندن اور پیرس میں جائیدادیں ہیں، کوئی پوچھے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کتنا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت میں آکر ایماندار لوگوں کو آگے لائیں گے، ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے اور ٹیکس کے پیسے سے ملک چلا کر دکھائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کسانوں کی مدد کریں گے، بیچ کی ترقی پر کام کریں گے، ہم نے چھوٹے کسانوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، دوسرا کام نیب کو ٹھیک کرنے والا کروں گا اور اسی طریقے سے بڑے بڑے مگرمچھوں کو پکڑوں گا، ملک میں ٹیکس 35سو ارب اکٹھا ہوتا اور4ہزار ارب روپے کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے، پچھلے چند سالوں 800ارب روپے کی دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain