کراچی (وقائع نگار خصوصی) ایم کیوایم کے خلاف قانون کا شکنجہ مزید سخت ہوگیا، ایف آئی اے نے تمامبینکوں سے متحدہ کے تین اداروں اور دس رہنماو¿ں کے اکاو¿نٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔ریاست مخالف اقدامات اور منی لانڈرنگ کے شبہ میں سرفراز مرچنٹ کے الزامات پر ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے متعدد رہنماوں کی رسی کھینچ لی ہے ۔کئی ادارے بھی ہٹ لسٹ پر آگئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تمام بینکوں سے متحدہ کے تین اداروں اور دس رہنماوں کے اکاونٹس کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ جن میں سید احمد طارق میر، سابق وفاقی وزیر بابرغوری ،ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبدللہ وہرا کے کھاتوں سے متعلق پوچھا گیا ہے۔عبد الرو¿ف صدیقی ، احمد علی ، خواجہ سہیل منصور، دانش لطیف ، سلیم انصاری ،ریحان منصور اور خواجہ جمال ناصر خان کے اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیش ایم کیو ایم کے اداروں خدمت خلق فاونڈیشن ، سن چیریٹی اور نذیر حسین یونیورسٹی پر بھی چلے گی۔