واشنگٹن(خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں بیشتر لوگ
اعلی عہدوں پر رہنے کے بعد ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں اور پھر عیش کی زندگی گزارتے ہیں لیکن سابق امریکی صدر کو ایک بار پھر نوکری مل گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بارک اوباما کو ریاست الینوئس میں مقدمات کا فیصلہ کرنے والی جیوری کے لئے طلب کیا گیا ہے.سابق صدر کی نئی نوکری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات منظر عام پرنہیں آئیں تاہم امکان ظاہرکیا جارہاہے کہ بارک اوباما آئندہ ماہ کوک کاونٹی میں حاضری ہوں گے۔ اوباما کو جیوری میں خدمات سرانجام دینے پر یومیہ 17.25 ڈالر (تقریبا 1800 روپے پاکستانی ) معاوضہ دیاجائیگا۔56سالہ بارک اوباما کو دیوانی اور فوجداری مقدمات میں معاونت کےلئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل بل کلنٹن اور جارج بش بھی وائٹ ہاوس کوخیرباد کہنے کے بعد جیوری میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔