اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو ملک بدر کرنےوالے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا۔ سعودی عرب سے پاکستانیوںکو نکالے جانے والوں کی تعداد 218649رہی، رواں سال جون تک 64689 پاکستانیوںکو سعودی عرب سے ملک بدر کیاجاچکا ہے۔ جبکہ باقی ممالک سے سال 2012-2017 ء کے دوران 544105پاکستانیوں کو بیرونی ممالک سے ملک بدر کیا گیا، جبکہ سال 2015ء اور 2016ء میں بالترتیب 116185اور 111084 پاکستانیوںکو بیرونی ممالک سے نکالا گیا۔ یورپی ممالک سے ملک بدر کیے جانے والے پاکستانیوںکی تعداد19133رہی، جبکہ امریکہ اور برطانیہ سے بالترتیب 774 اور 13700پاکستانیوںکو ملک بدر کیاگیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ کو فراہم کردا اعداد وشمار کے مطابق ایران سے 16953پاکستانیوںکو ملک بدر کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان بالاکو تحریری طور پر جمع کروائے گئے اعدادوشمار کے مطابق بیرونی ممالک سے پاکستانیوںکو ملک بدر کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے، جبکہ یہ تعداد رواں سال گزشتہ سالوںکی نسبت سب سے بڑی تعداد ہوگی۔ رواں سال جون تک فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق 64689پاکستانیوں کو نکالا جاچکا ہے‘ جبکہ سال 2015ءکی کل تعداد 61403رہی۔سینیٹ کو فراہم کی جانے والی معلومات کے مطابق سال 2014-17تک 193245پاکستانیوںکو مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے کی وجہ سے ملک بدر ی کاسامنا کرنا پڑا، جبکہ 5602پاکستانی شہریوںکو بلیک لسٹ کیاگیا۔گزشتہ چار سالوں کے دوران صرف 74پاکستانی شہریوںکی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کی گئی۔ بیرونی ممالک سے رواں سال جون تک 116185پاکستانیوںکو بری اور بحری راستوں سے وطن واپس بھیجاگیا۔