لاہور(ویب ڈسک) غازی علم الدین شہید سوسائٹی لاہور کے زیر اہتمام غازی علم الدین شہید کا دو روزہ عرس میانی صاحب میں کل سے شروع ہوگا۔ جس کی صدارت غازی صاحب کے بھتیجے رفیق احمد کریں گے۔ عرس کی تقریبات میں چراغاں کیا جائے گا۔ جبکہ 31 اکتوبر کو صبح 11 بجے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ ہزاروں عشاق رسالت مآب اور سابق ایم این اے میاں محمد منیر، ایم پی اے میاں ماجد ظہور، بابا فہد جی، ڈپٹی میئر اعجاز حفیظ، سیف الحق ضیائی ایڈوکیٹ صفدر علی خاں، طارق ناز، محمد اکرم خان، محمد اشرف، خادم دربار جاوید اقبال و دیگر دربار پر حاضری دیں گے۔