تازہ تر ین

خبر دار ہو جائیں کیونکہ ڈینگی سے متاثر ایک مر یض د م تور گیا جبکہ کتنے متاثر ہیں‘ دیکھیے خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) خیبر پختونخوا میں ڈینگی مچھر نے ایسا سر اٹھایا کہ اس سے پیدا شدہ تشویشناک صورت حال سے چھٹکارا پانا صوبائی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ہر روز ایک آدھ موت اس کے باعث واقع ہو رہی ہے۔ ہفتے کے روز بھی پشاور کے دو بڑے ہسپتالوں میں مقامی اور مضافات سے تعلق رکھنے والے شہروں کے دومریض چل بسے اور صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد63تک پہنچ گئی۔ پنجاب میں جہاں سخت حکومتی اقدامات کے باعث گزشتہ تین چار سال سے صورتحال بڑی حد تک اطمینان بخش تھی، نارووال شہر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تحصیل شکرگڑھ کے مضافات سے 200مریض لاکر داخل کئے جا چکے ہیں‘ ان میں سے ایک خاتون کی ہلاکت خطرے کی گھنٹی ہے۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں شہریوں اور انتظامیہ کو باخبر رہنا چاہئے کیونکہ سردی کا موسم اب تک شروع نہیں ہوا جس میں ڈینگی مچھر سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ جغرافیائی طور پر پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں آبادیاں ایک دوسرے کے قریب اور گنجان ہیں جس سے صورتحال گمبھیر ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ ایشیائی اورلاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے ممالک میں ڈینگی مچھر کی موجودگی کی وجہ ہی ان ملکوں کا گنجان ہونا ہے جہاں گزشتہ پانچ دہائیوں میں یہ وائرس ابھر کر سامنے آیا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے 100سے زیادہ ممالک میں پھیل گیا۔ تاہم بیشتر ممالک حفاظتی اقدامات سے اپنے شہریوں کی جانیں بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔ پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھی چاہئے کہ ان ممالک کے تجربات کو سامنے رکھتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ شہریوں کے لیے بھی ضروری ہے کہ اپنی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کریں اور از خود اپنے گھروں کو ڈینگی کی آماجگاہ بننے سے محفوظ رکھیں۔ اکثر تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مچھروں کی بہتات پائی جاتی ہے ہر شہر کی مقامی انتظامیہ کو اس صورتحال پر نظر رکھنی چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain