اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے وکلاءکو وضاحت کرنا ہو گی کہ والیم 10کیسے دیکھا گیاجب والیم 10ایک فریق نے دیکھ لیا ہے تو دوسرے کو بھی دکھانا چاہئے اصل میں جے آئی کا والیم ٹین دیکھ کر عدالت پر بھی ڈاکا ڈالا گیا۔ آئین و قانون کے تحت مریم نواز کا والیم ٹین دیکھنا ممکن نہیں انہوں نے چوری کر کے والیم ٹین کی کاپی دیکھ لی تو الگ بات ہے ۔ے یقین نہیں کہ مریم نواز والیم سے متعلق سچ بول رہی ہیں کہ جھوٹ مریم کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے رانا ثناءاللہ کہتے ہیں مریم کے وکلاءنے والیم ٹین دیا ہے رانا ثناءاللہ کو بیان سے متلق جواب دینا پڑے گا، نعیم بخاری اور دیگر کو بھی والیم کی کاپی دی جانی چاہئے تھی خواجہ حارش کو والیم ٹین کی کاپی دکھانا غلط تھا پی ٹی آئی کے وکلاءکو بھی جے آئی ٹی کے والیم ٹین دکھانا چاہئے تھا۔نجی ٹی وی کے سماتھ گفتگو میںانہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ کس وکیل نے مشورہ دیا تھا کہ ٹرائل یکجا کر لیںکیونکہ درخواستوں کو یکجا کرنے سے نواز شریف کو فائدہ نہیں ہو گاایون فیلڈ فلیٹ سے متعلق شریف خاندان اقرا ر کر چکا ہے رانا ثناءاللہ اور صدیق الفاروق نے اپارٹمنٹس کی تصدیق کی ہل میٹل اور عزیزیہ مل کی تمام باتیں تسلیم کی گئیںاقامے کے ذریعے ہل میٹل کی ادائیگیاں کی گئیں۔ اعتزاز احسن نے اعتزاض اٹھایا کہ نیب نے احتساب میں دہرا معیار اپنایا ہوا ہے شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرائل کورٹ سمیت کسی کو بھی ضمانت لینے کا اختیار نہیںصرف ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ ہی کسی شخض کی ضمانت لے سکتا ہے یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف کو ضمانت کرانا پڑی لیکن یہ لوگ راجہ اور مہاراجہ کی طرح احتساب کرا رہے ہیںنواز شریف بتائیں کو ن سازش کر رہا ہے ۔ نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے کو متنازع بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف کوئی بھی سازش نہیں کررہا اگر کر رہا ہے تو ان کی اپنی حکومت ہے بے نقاب کریں ۔ نواز شریف کا ماضی ایسا ہے کہ ان پر اعتباز کرنا مشکل ہے ہم نے عمران خان کے دھرنے کے دوران نواز شریف کو سہارا دیا تھا کہ نظام بچانا ہے لیکن اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے خلاف کراچی میں رینجرز کو بے وجہ اختیار دیا گیا 1990کے الیکشن میں بھی نواز شریف نے آئی ایس آئی سے پچانوے لاکھ لےکر رگنگ کی ۔نواز شریف جب گرتے ہیں تو اپنی غلطیوں کا احساس کرتے ہیں لیکن اس سے پہلے نہیں جدہ بھی وہ معافی مانگ کر گئے تھے ۔ انہوں نے پندرہ منٹ میں پیپلز پارٹی کے خلاف میمو گیٹ کمیشن بنوا لیا ۔کس طرح ججوں پر دباﺅ ڈال کر بی بی شہید اور زرداری کے خلاف مقدمات بنوائے ۔ اعتزاز احسن نے بتایا کہ الیکشن وقت پر کرانا نواز شریف اورشاہد خاقان عباسی کے ہاتھ میں ہے اگر ایسا ہوا تو ن لیگ ذمہ دار ہو گی ہر غیر آئینی کام نواز شریف نے کیا ہر طرح کی من مانی کر رہے ہیں اور ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈالی جا رہی ہے ۔اگر اپوزیشن ساتھ نہ دے تو نواز شریف کے لئے ترمیم کرانا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا نواز شریف شاید اب زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں کیونکہ وہ ہر اینٹ اٹھا کر ہر کسی کو مارنے کو تیار ہوگئے ہیں نام لئے بغیر مخالفین پر وار کر رہے ہیں ۔ احتساب عدالتوں کا انصاف کا معیاز سندھ میں اور ہے اور پنجاب میں اور ہے اس سے چیئرمین نیب متنازعہ ہو جائیں گے۔