اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کی ایم این اے ڈاکٹر فوزیہ حمید اور سلمان مجاہدنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی رہنماءایم این اے ڈاکٹر فوزیہ اور سلمان مجاہدنے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی رہنماءڈاکٹرفوزیہ اور سلمان مجاہدکی جانب سے پیپلزپارٹی میں جلد شمولیت کا امکان ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماو¿ں ایم این اے علی راشد اورسینیٹرخوش بخت شجاعت نے بھی ملاقاتیں کی تھیں،دونوں رہنماو¿ں نے ملاقاتوں کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کاعندیہ بھی دیاتھا۔اسی طرح آج ایم کیوایم کی مرکزی رہنماءایم این اے ڈاکٹر فوزیہ اور مرکزی رہنماءسلمان مجاہدنے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی ہے۔ایم کیوایم کی رہنماو¿ں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔جبکہ شمولیت سے متعلق کچھ شرائط بھی طے کی گئیں۔ایم کیوایم کے مزید ارکان کابھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔