تازہ تر ین

نیب نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

اسلام آباد (ویب ڈسک) قومی احتساب بیورو(نیب) نے عدالتی ہدایت پر حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس کا ریکارڈ عدالت عظمی میں جمع کراتے ہوئے کیس کی پیر کو سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ہے۔ ہفتہ کو نیب نے حدیبیہ کیس کے ریکارڈکے ساتھ ایک متفرق درخواست بھی دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اس لئے مناسب ہو گا کہ مقدمہ میں پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں دلائل میں دیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کا عہدہ خالی ہے تاہم پراسکیوٹر جنرل کی تقرری کی سمری صدرمملکت کو بھیجی جا چکی ہے اورسمری پر جلد نوٹی فیکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمہ کی سماعت ملتوی کی جائے، نیب کی متفرق درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نو مرتبہ عوامی عہدے پر رہ چکے ہیں۔ نواز شریف ایک مرتبہ صوبائی وزیر خزانہ، تین مرتبہ وزیر اعلی پنجاب رہے، نواز شریف تین مرتبہ وزیر اعظم ایک مرتبہ اپوزیشن لیڈر رہے، نواز شریف دسمبر 2000میں جلاوطن ہوئے نواز شریف کی نومبر 2007میں سعودی عرب جلاوطنی سے واپسی ہوئی، متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاناما کیس میں تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں حدیبیہ پیپرز ریفرنس میں اپیل دائر کی گئی ہے اور یہ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ سابق چیئرمین نیب کی صدارت میں ایک اجلاس میں ہوا۔ عدالت عظمی میں جمع کرائے گئے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کے ریکارڈ میں حدیبیہ مل کا عبوری اور حتمی ریفرنسز، گواہان کی فہرست، ریفرنس سے متعلق تحقیقات، احتساب عدالت کی ڈائری، حکم نامے، لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جے آئی ٹی رپورٹ اور والیم آٹھ بھی شامل ہے نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حدیبیہ ریفرنس کے ریکارڈ کو عدالتی کاروائی کا حصہ بنایا جائے۔ یادرہے کہ اس کیس کی سماعت سوموار کو جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو ہوگی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain