لاہور(ویب ڈسک)وزےراعظم شاہد خاقان عباسی اوروزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے جھنگ کے قرےب حوےلی بہادر شاہ مےں 1263مےگاواٹ کے پنجاب گےس پاور پلانٹ کا سنگ بنےاد رکھا۔ےہ منصوبہ 26ماہ مےں مکمل ہوگا اور پہلے مرحلے مےں 810 مےگاواٹ بجلی 14ماہ مےں حاصل ہوگی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے پنجاب گےس پاور پلانٹ کے سنگ بنےاد رکھنے کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت کی انتھک محنت اور دن رات کی کاوشوں کے باعث ملک سے ہمےشہ کےلئے بجلی کی لوڈ شےڈنگ کا خاتمہ ہوگےاہے ۔توانائی منصوبوں کی تکمےل سے ملک کی صنعتوں،کھےتوں، سکولوں،ہسپتالوں،دفاتر اور گھروںکو بجلی مل رہی ہے ۔ہم نے ملک سے لوڈ شےڈنگ کو ہمےشہ کےلئے بھگا دےا ہے اوراب لوڈ شےڈنگ کبھی پاکستان لوٹ کر نہےں آئے گی۔پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے اپنے غرےب ملک کی پونجی سے گےس کی بنےاد پر 3600مےگاواٹ کے منصوبے لگائے ہےں اوراب پنجاب حکومت 1263مےگاوا ٹ کا اےک اور گےس پاور پلانٹ لگارہی ہے اورےہ منصوبہ پہلے لگائے گئے منصوبوں سے 10ارب روپے کم لاگت مےں لگاےا جارہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ےہ محنت ،عزم اوراےمانداری کی کہانی ہے،جو کچھ سال قبل چےنی صدر کے دورہ پاکستان سے شروع ہوئی۔ انہوںنے کہا کہ مےں عوام سے کہتا ہوں کہ اگر ان منصوبوں مےں کرپشن ثابت ہوئی تو مجھے کبھی معاف نہ کرنا ۔مےرے تمام ادوار حکومت مےں اگر حکومتی سطح پر مےرے خلاف اےک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے توعوام کا ہاتھ اورمےرا گرےبان ہوگا۔ اگر مےرے خلاف کسی بھی منصوبے مےں اےک دھےلے کی کرپشن سامنے آجائے تواگر مےں زندہ نہ رہا تو مجھے قبر سے مےری لاش نکال کر کھمبے پر لٹکادےنا۔انہوںنے کہاکہ نندی پور پاور پراجےکٹ مےں بدترےن ڈاکہ زنی ہوئی ہے ،ےہ منصوبہ تےن سال تک کراچی کی بندرگاہ پر گلتا سڑہتا رہا۔سپرےم کورٹ کے جج کا فےصلہ تھا کہ بابر اعوان نے اس مےں خےانت کی اورانہوںنے انہےں اس منصوبے کی تباہی کا ذمہ دار قراردےتے ہوئے نےب کو ان کے خلاف کارروائی کی ہداےت بھی کی۔اس منصوبے مےں غرےب قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے۔کوئی ہے جو نندی پور مےں کی گئی لوٹ مار کی تحقےق کرے؟نندی پور پاورپراجےکٹ کے منصوبے مےں اس زمانے کی حکومت نے بڈنگ نہ کرائی اور50ارب روپے کا ےہ منصوبہ بغےر ٹےنڈرنگ کے اےوارڈ کےا گےا۔اس سے بڑاسکےنڈل اورکرپشن کا مےنار کوئی اور ہونہےں سکتا۔چےچو کی ملےاں سابق حکمرانوں کی کرپشن کی اےک اورمثال ہے ،ےہاں 5سومےگاواٹ کا منصوبہ لگانے کےلئے دس سال قبل اےک کمپنی کو اڑھائی ارب روپے اےڈوانس دے دےئے گئے اور آج تک اس منصوبے کی اےک اےنٹ بھی نہےں لگائی گئی۔آج احتساب کی بات ہوتی ہے ۔پہلے ےہ لوگ اپنے گرےبانوں مےں جھانکےں اورپھر بات کرےں ۔رےنٹل پاور پراجےکٹ مےں بھی غرےب قوم کا پےسہ لوٹا گےا۔زرداری صاحب نے غرےب قوم کے 60ملےن ڈالر لوٹ کر سوئےس بےنکوں مےں رکھوائے اورسرے محل خرےدا۔کون اس کا حساب لے گا؟اگر ےہ 60ملےن ڈالر غرےب قوم کے لوٹے نہ جاتے تو ان پےسوں سے غرےب عوام کو تعلےم اورصحت کی سہولےات مل رہی ہوتیں اورغرےب وسائل نہ ہونے کی وجہ سے زندگی کے اندھےرے تھپےڑوں کے حوالے نہ ہوتا۔زرداری صاحب سن لےں ےہ قوم احتساب کرے گی ،اگرعدالت اورنےب نے کچھ نہ کےا تو عوام کی عدالت احتساب ضرور کرے گی۔بابر اعوان کو عدالت عظمی نے نندی پور منصوبے مےں کرپشن کا ذمہ دار ٹھہراےا،ان سے کون حساب لے گا؟انہوںنے کہاکہ بابراعوان آج کل ٹی وی پر بےٹھ کر قرآنی آےات پڑھتے ہےں اورکرپشن کے خلاف بھاشن دےتے ہےں۔انہےں بھی نندی پور کے منصوبے مےں ڈاکہ زنی کا حساب دےنا ہوگا۔ جنہوںنے اس غرےب قوم کا خون نچوڑا،قرضے معاف کرا کے جہاز خرےدے جن مےں نےازی صاحب سفر کرتے ہےں ۔ انہےں اپنے گرےبان مےں جھانکنا چاہےے اورپھر کرپشن کےخلاف بات کرنی چا ہےے۔نےازی صاحب نے اورنج لائن مےٹروٹرےن کے منصوبے مےں 22ماہ تاخےر کر کے قوم کا قےمتی وقت ضائع کےا ہے ۔پرانے شراب کو نئی بوتل مےں بند کرنے کا وقت چلا گےا۔قوم باشعور ہے اورجانتی ہے کہ نےازی صاحب نے مےٹروٹرےن کے منصوبے کو 22ماہ تک التواءمےں ڈال کر غرےب قوم سے انتقال لےا ہے ۔انہوںنے ہمےشہ غرےب عوام کے منصوبوں کی مخالفت اسی لئے کی ہے کہ غرےب انہےں ووٹ نہےں دےتے۔اےسا لےڈر جو چار سال تک مےٹروبس کے عوامی منصوبے کی مخالفت کرتا رہا اورجب نتھےا گلی سے پہاڑ سے نےچا اترا تو ا سے اپنے صوبے مےں اس منصوبے کا خےال آےالےکن آج تک وہ اس منصوبے کی اےک اےنٹ بھی نہےں لگاسکا۔ اگر بلاامتےاز احتساب نہ ہوا تو خدانخواستہ اےسا خونی انقلاب آسکتا ہے جوہرچےز خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔خدارا ہوش کے ناخن لےں ،اگر پاکستان کو قائدؒ واقبالؒ کا پاکستان بنانا ہے توسےاستدانوں،ججز، جرنےلز، انتظامےہ اورتمام سٹےک ہولڈرز کو مل بےٹھ کر نےاعمرانی معاہدہ تحرےر کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی حقوق کی قدرواہمیت کا اجاگر کرنا ہے۔پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺنے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی اور لافا نی پیغام دیا ہے۔