لاہور(این این آئی)سابق ہاکی اولمپینزنے موجودہ ہاکی فیڈریشن کی پالیسیوں پراعتمادکااظہارکردیا۔ اس حوالے سے سابق اولمپئین طاہرزمان نے کہا کہ پاکستان سپر ہاکی لیگ اور ورلڈالیون کے دورہ پاکستان سے دنیاکویہ پیغام ملے کاکہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ۔ہاکی لیگ پاکستان میں ہاکی کی بہتری میں اہم کرداراداکرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہاکی کی بہتری کےلئے صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالدسجادکھوکھراورسیکرٹری شہباز احمد سنیئرکی کوششوں سے ہاکی کاکھویاہوامقام حاصل کرلے گی۔سابق اولمپیئن ریحان بٹ نے کہاکہ چندپرانے اولمپیئنزکی منفی سیاست سے ہاکی کوبھاری نقصان اُٹھاناپڑاجولوگ اپنے مفادات کے لئے ہاکی کوتباہی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں وہ اپنے مقصدمیں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔سابق اولمپیئن محمدثقلین نے کہاکہ پاکستان سپرہاکی لیگ سے ہاکی میں بہتری آئے گی اس لیگ سے نیاٹیلنٹ سامنے آئے گااورآنیوالے اہم ٹورنامنٹس میں قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرے گی پی ایچ ایف کے سیکرٹری شہبازاحمدسنیئرکی موجودہ پالیسیوں سے پاکستان میں ہاکی کا گرتا ہوا معیاربہتری کی طرف گامزن ہواہے ۔ سابق اولمپیئن ڈاکٹر عاطف بشیرنے کہاکہ ہاکی میں منفی سیاست اورعہدوں کے حصول نے ہاکی کوناقابل تلافی نقصان پہنچایااب وقت آگیاہے کہ اپنی مثبت سوچ اوربہترحکمتِ عملی سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کی بہتری کےلئے کام کرے۔سابق اولمپیئن قمرابراہیم اورسابق کپتان محدعثمان نے کہاکہ شہباز احمد سنیئردنیاکے بہترین کھلاڑی ہونے کےساتھ ساتھ بہترین ایڈمنسٹریٹربھی ثابت ہونگے امیدہے کہ وہ اپنے مخالفین کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہاکی کواپناکھویاہوامقام واپس دلوانے میں رورکامیاب ہوجائیں گے۔سابق اولمپیئن علیم رضانے کہاکہ پی ایچ ایف کے صدربرگیڈئیرریٹائرڈخالدسجادکھوکھرنہ صرف فنڈزلے کرآئے بلکہ ہاکی کھلاڑیوں کوروزگاربھی مہیاکیاہے۔1994کے سڈنی ورلڈکپ کے فاتح کامران اشرف نے پی ایچ ایف نے ہاکی کی بہتری کے لئے زیڈٹی بی ایل،اوڈی سی اورایس این جی پی ایل کی ٹیمیں تشکیلِ نوکیں جس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اوروہ مالی طورپرمستحقم ہوئے۔محمدعرفان سینئر،اولمپیئنزخالدحمید،طارق عمران،شبیرحسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی موجودہ پالیسیوں پراطمینان کااظہارکیااورکہاکہ جلدقومی ہاکی ٹیم اپناکھویاہوامقام حاصل کرلے گی۔
