لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ ریحام خان نے انتہائی دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے اس فیصلے کی دو سال قبل ہی پیشگوئی کر دی تھی‘ ریحام خان نے اپنے پیغام کے ساتھ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’مجھے سب یاد ہے‘۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو کلین چٹ دے دی جبکہ جہانگیر ترین اس کیس میں نااہلی قرار پائے۔ فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر لفظی جنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔