لاہور (ویب ڈیسک) ”پاکستانی لڑکے نے بانی قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں“ یہ اور بہت سے دوسرے الفاظ اور تصاویر سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب عمران خان نے چند روز قبل کراچی کا دورہ کیا اور وکلا ءکی جانب نے انہیں جناح کیپ پہنائی گئی۔ کپتان جناح کیپ پہن کر جہاں خوش دکھائی دئیے تو ان کے مداحوں نے بھی خوب سراہا کیونکہ جناح کیپ واقعی کپتان کے سر پر ’جچ‘ رہی تھی لیکن اس کیساتھ ہی سوشل میڈیا پر ”میم بریگیڈ“ بھی حرکت میں آ گئی اور مختلف تصاویر اور لطائف کا انبار لگ گیا جو انتہائی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تھا۔ سوشل میڈیا کے ایک صارف نے عمران خان کی تصویر اٹھائی اور اسے شیئر کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ سب پر بازی لے گیا اور دیکھنے والے ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ حسن احمد نامی صارف نے جناح کیپ پہنے کپتان کی تصویر شیئر کی اور لکھا ”پاکستانی لڑکے نے قائداعظم کی طرح نظر آنے کیلئے 50 سرجریاں کروا لیں۔“یہ ایک تصویر اور جملہ سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے اور کپتان کے مداحوں کے علاوہ ان کے مخالفین بھی اس جملے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔