تازہ تر ین

کالم نگاروں کی بڑی رائے سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار رحمت علی رازی نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی زیرو ہے اگر ہمارے حکمران چاہیں تو امریکہ کو تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں لیکن ان میں اتنی ہمت ہی نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں ایسی پالیسی نہیں بن سکی جو عوامی امنگوں کے مطابق ہو۔ جب تک معاملات کو سنجیدہ نہیں لیں گے مسائل حل ہونا ناممکن ہے قومی سلامتی کے ایشو پر تمام جماعتوں کو یکجا ہونا چاہئے اگر امریکی سپلائی بند کر دی جائے تو اس کے ہوش ٹھکانے آ جائیں۔ تجزیہ کار منور انجم نے کہا ہے کہ ہم سفارتی طور پر مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور نواز شریف نے ساڑھے چار سال تک کسی کو اہم وزارت نہیں دی اور اپنے پاس ہی رکھیں جس کے باعث ہم ہر محاذ پر ناکام ہوئے یہ ناکامی عوام کی ناکامی ہے اس لئے کہ ہمارے نمائندے امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر بات نہیں کرتے اس وقت فوری طور پر آل پاکستان پارٹیز کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم امریکہ پر دباﺅ ڈالیں وہ ہم پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔ کالم نگار افضال ریحان نے کہا کہ خارجہ معاملات کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے دنیا سے لڑائی کرنی ہے سفارتکاری کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم نے دشمنی کو کم کرنا اور دوستی کو بڑھانا ہے۔ میں نہیں سمجھتا امریکہ سے پاکستان کی دشمنی پاکستان کے حق میں ہے۔ قوموں پر جب بھی مشکلات آتی ہیں انہیں بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تجزیہ کار امجد اقبال نے کہاکہ ہم اندرونی طور پر بھی انتشار کا شکار ہیں اس وقت ایک صوبے میں ہمیں کافی انتشار نظر آ رہا ہے ثناءاللہ زہری نے وزیر اعظم کو فون کیا کہ مجھے بچاﺅ۔ اب اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حالات کیا ہے۔ میرے خیال میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain