تازہ تر ین

بڑوں کی بیٹھک میں بڑے فیصلے

لاہور (آن لائن‘ آئی این پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، نواز شریف، شہباز شریف اور سعد رفیق کے درمیان جاتی امراءمیں اہم ملاقات ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ دھرنے، سینٹ اور آئندہ انتخابات سمیت بلوچستان کی صورت حال اور مسلم لیگ (ن) کے جلسوں کے لئے حکمت عملی بنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز مسلم لیگ(ن) کی اہم رہنماﺅں کے درمان جاتی امراءمیں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق شریک تھے اس اہم بیٹھک میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 17 جنوری کو دیئے جانے والے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا جو کہ طاہر القادری کی قیادت مین دیا جائے گا پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ اس دھرنے میں پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی پہلے ہی بھرپور شرکت کا اعلان کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جو کچھ بھی ہو مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور جمہوری ادارے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔ ملاقات میں مسلم لیگ(ن) کے آئندہ جلسوں کے بارے میں بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں مزید آئندہ آنے والے عام انتخابات اور بلوچستان کے حالیہ صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ نواز شریف اور وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زےر قےادت (ن) لےگ کی3گھنٹے زائدتک طوےل بےٹھک ‘مارچ مےں سےنٹ انتخابات کو ہر صورت ےقےنی بنانے کا فےصلہ ‘حکومت کے خلاف ہونےوالی سازشےں ناکام بنانے کےلئے اتحادےوں سے بھی بات چےت کی جائےگی ‘بلوچستان مےں حکومت کی تبدےلی کے معاملے (ن) لےگ قائدےن نے اظہار تشوےش کا اظہار کر دےا ‘حکومت کی آئےنی مدت سے پہلے بجلی سمےت دےگر شعبوں مےں حکومتی محکموں کو پر اجےکٹ مکمل کر نے کی ہداےت کردی گئی ‘سابق مشےر خزانہ شوکت ترےن کی بھی (ن) لےگ کے صدر مےاں نوازشر یف سے ملاقات ‘شوکت ترےن کو حکومت میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکانمیڈےا رپورٹس کے مطابق سوموار کے روز وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے لاہور پہنچے تو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں سیاسی رہنما بذریعہ ہیلی کاپٹر جاتی امرا پہنچے جبکہ (ن) لےگ کی تےن گھنٹے سے زائد تک ہونےوالی اس بےٹھک مےں وفاقی وزےررےلوے خواجہ سعد رفےق بھی شر ےک ہوئے جبکہ کچھ دےر کےلئے چےف سےکرٹری پنجاب بھی اجلاس مےں شر ےک ہوئے اور پنجاب مےں صوبائی اور وفاقی حکومت کے منصوبوں کے حوالے سے زےر بحث آنےوالے پر اجےکٹ کے حوالے سے بر ےفنگ دےں (ن) لےگ کی ہونےوالی اس طوےل بےٹھک مےں سینیٹ کے آئندہ انتخابات، جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورت حال اور سیاسی حالات‘ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی‘(ن) لےگ کے جلسوں اور بلوچستان میں سیاسی و انتظامی تبدیلیوں کے حوالے سے بات چےت کی گئی سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ملاقات کی اور انہوں نے ملکی کرنٹ اکانٹ خسارے کے حوالے سے اہم تجاویز دیں اجلاس میں شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کے حوالے سے بھی بات چےت کی گئی۔ذرائع کے مطابق (ن) لےگ کے قائدےن نے فےصلہ کےا ہے کہ ملک مےں سےنٹ انتخابات کو روکنے اور حکومت کے خلاف ہونےوالی تمام سازشےں آئےنی اور جمہوری طر ےقے سے اتحادےوں کےساتھ ملکر ناکام بنائی جائےں گی اور موجودہ سےاسی صورتحال پر (ن) لےگ کی قےادت اوروزےر اعظم بھی اپنے اتحادےوں کے ساتھ رابطے اور ملاقاتےں کر ےں اور ملکر آئندہ کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑ ھاےا جائےگا اور پنجاب سمےت ملک بھر مےں وفاقی اور پنجاب حکومت کے منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کر نے کےلئے بھی تمام وسائل بےر وکار لائے جائےں گے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات مےں بلو چستان مےں (ن) لےگ کی حکومت کے خلاف کےے جانےوالے اقدامات کو وزےر اعلی کے انتخابات کے معاملے پر بھی (ن) لےگی قےادت نے اظہار تشوےش کےا ہے اور فےصلہ کےا ہے کہ جمہورےت کا ہر صورت بھر پور تحفظ کےا جائےگا میڈےا رپورٹس کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مےاں نوازشر ےف نے کہا کہ بلو چستان مےں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے ہم آئےنی اور جمہوری انداز مےں اپنی جد وجہد کر رہے ہےں اور اس ملک مےں آئےن وقانون کی حکمرانی اور پار لےمنٹ کی بالادستی کو ےقےنی بنانے کےلئے ہر ممکن اقدام کر ےں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مےں کوئی شک نہےں کہ جمہورےت کی مضبوط اور غےرجمہوری قوتوں کو ناکام بنانے کےلئے ضروری ہے کہ ملک مےں ووٹ کے تقدس کو ےقےنی بناےا جائے اسی لےے ہم ووٹ کے تقدس اور تحر ےک عدل کی بات کرتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ دھر نے والوں نے پہلے بھی ملکی ترقی کی راہ مےں رکاوٹےں ڈالےں مگر ہم نے انکو کامےاب نہےں ہونے دےا اور اب بھی احتجاج اور دھر نوں کی سےاست کر نےوالے اپنے عزائم مےں ناکام ہوں گے اورہم ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھےں گے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain