کراچی(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انتظار قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کردیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے مقتول کے والد سے ٹیلی فون پربات چیت کے دوران کہا کہ وہ لواحقین کی تکلیف سمجھتے ہیں اور جس طرح انہیں اطمینان ہوگا ویسا ہی کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ عدالتی تحقیقات کا فیصلہ مقتول کے والد کی خواہش پر کیا گیا ہے۔
