ممبئی (شوبز ڈیسک)حال ہی میں کنگنا رناوت سٹار ورلڈ پر نشر ہونے والے ریئلٹی شو ’انڈیا نیکسٹ سپر سٹارز‘ میں شامل ہوئیں، جس میں کرن جوہراور روہت شیٹی بھی شامل ہوئے۔جہاں اس پروگرام میں کنگنا رناوت اور کرن جوہر میں دوستی ہوئی، وہیں اداکارہ نے پہلی بار اپنی محبت اور شادی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ کنگنا رناوت نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی محبت اور شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر شادی نہیں کرنے والی۔کنگنا رناوت نے واضح کیا کہ وہ ابھی 30 سال کی بھی نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ فوری طور پر شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ چاہتے ہیں کہ خواتین 30 سال کی ہوتے ہی شادی رچالیں۔
دوران گفتگو کنگنا رناوت نے موقع کو غنیمت جانتے ہوئے اپنے دل کے ارمان شاعری کی صورت میں بھی پیش کیے۔
