نئی دہلی( ویب ڈیسک ) بھارتی اداکار اوم پوری کو سچ بولنا مہنگا پڑگیا، پاکستان کی حمایت میں بیان دینے پر انتہاءپسندوں نے غداری کا مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی سینئر اداکار اوم پوری نے ٹی وی انٹرویو میں پاکستانی اداکاروں سے متعلق بیان دیا تھا جس نے انتہاء پسند سوچ رکھنے والوں کو لال پیلا کردیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اہلکاروں کو کون کہتا ہے کہ آرمی جوائن کریں اور اسلحہ اٹھائیں؟۔بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ذمہ دارانہ بیان نے اداکار اوم پوری کیخلاف ایک نئی مہم کا آغاز کردیا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ ان کیخلاف اپنے دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں تو دوسری جانب انتہاء پسندوں نے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کرادیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنگھرش نامی ایک تنظیم نے اوم پوری کیخلاف اندھیری (ایسٹ) پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا، جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا ہے کہ سینئر اداکار نے بھارتی فوجیوں کی توہین کی۔اوم پوری نے انٹرویو کے دوران مزید کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ ماحول اور جنگی صورتحال کیا فلسطین اور اسرائیل کی طرح بنانی ہے، وہ اینکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بولے کہ آپ 15 سے 20 لوگوں کو بارودی جیکٹس پہنائیں اور پاکستان میں خود کش بمبار بنا کر بھیج دیں۔سینئر بھارتی اداکار اور پاکستانی فلم ایکٹر ان لاءمیں اہم کردار ادا کرنے والے اوم پوری کے بیان نے سوشل میڈیا پر بھی نئی بحث کا آغاز کردیا، لوگ ان کے بیان پر ملے جلے جذبات کا اظہار کررہے ہیں، تاہم بھارتی انوپم کھیر اور ٹی وی اینکر کرن پٹیل نے اپنے پیغامات میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انوپم کھیر نے لکھا ہے کہ ڈیئر اوم پوری جی میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن کل ٹی وی پر آپ کی ملک کے فوجیوں سے متعلق بات سن کر بہت دکھ ہوا۔
بریکنگ نیوز
- امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
- رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
- عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
- کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
- پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
- بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
- قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
- اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
- ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
- ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
- بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
- وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
- دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
- ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
- ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
- پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
- عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
- پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
- لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
- سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے