لاہور (نیا اخبار رپورٹ) تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ نوجوانوں میں جو لوگ کسی قسم کا سپلیمنٹ استعمال نہیںکرتے ان میں شیزوفرینیا کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے ۔ مچھلی کے تیل کے کیپسول یا مچھلی کا تیل انسانی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اس لئے جو لوگ اپنی غذا میں اس کا استعمال کرتے ان کو چاہئے کہ وہ اس کے سپلیمنٹ ضرور استعمال کریں تا کہ دماغی بیماریں سے محفوظ رہ سکیں۔ تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ لینے کا مطلب یہ ہے کہ اپنے آپ کو سنگین دماغی بیماریوں سے بچائیں۔ مچھلی کے تیل کی گولیاں یا کیپسول ان نوجوانوں کے لئے بھی اچھے ثابت ہو سکتے ہیں جو دماغی طور پر پہلے سے کمزورہیں۔ ایک نئی تحقیق جو نیچریکونیکشن کی طرف سے کی گئی اس میں بتایا گیا ہے کہ مچھلی کے تیل کی شہرت ایک طاقتور سائیکاٹرک تھیراپی کے طور پر بھی ہے۔ اومیگا تھیری فیٹی الیسڈ عام طور پر سالمن مچھلی یا میکریل میں پایا جاتا ہے ۔اگر ان کیپسولز کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ بہترین اثر ڈالتا ہے اور ساتھ میں اینٹی ڈپرلسنٹ بھی ثابت ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال جلد کے لئے بھی ہایت مفید ہے اور جلد کو شفاف کرنے کے ساتھ دلکشی بھی بخشتا ہے۔ مچھلی کے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکنائیوں میں سب سے بہتر چکنائی ہے۔ یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس میں بڑی مقدار میں اومیگا تھیری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ بات تمام تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحریک رکھتا ہے۔ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ استعمال کرنے کا ایک اور فائدہ جو سامنے آیا وہ یہ ہے کہ اس سے یاداشت بھی اچھی ہوتی ہے۔ اس لئے اگر کسی کو چھولنے کا مرض ہے تو اس کی یاداشت میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔ تحقیق کاروں کے مطابق مچھلی کا تیل استعمال کرنا فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے، اور آپ کے دل کی صحت کے لئے بھی بہترین ہے۔ ایک امریکن تحقیق کے مطابق یہ بات بالکل سچ ہے کہ 29 فیصد درمیانی عمر کے افراد کو چار ہفتوں تک تین گرام مچھلی کا تیل یا پلاسبو روزانہ دیا گیا اور اس کے علاوہ ان کو خراب آلودہ فضا میں دو گھنٹے کے لئے رکھا گیا۔ جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ان لوگوں نے جنہوں نے مچھلی کا تیل استعمال کیا ان کی صحت پر وہ منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے جو کہ ان لوگوںپر ہوئے جو صرف پلاسبو استعمال کر رہے تھے۔ اومیگا تھیری فیٹی ایسڈ سپلیمنٹس آپ کے دل کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے۔ یونیورسٹی آف براسٹل کی تحقیقات کے مطابق اومیگا تھیری فشن آئل جوڑوں کے درد کے خطرے اور اس کی علامات کو کم کرتا ہے ۔ جن لوگوں کی غذا اومیگا تھیری فش آئل شاملرہتا ہے ان میں ان لوگوں کی نسبت آرتھرائٹس کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ جو فش آئل استعمال نہیں کرتے۔ اگر آپ روزانہ مچھلی کا تیل استعمال کرتے ہیں تو آپ ہر قسم کے جوڑوںکے درد سے اپنی جان چھڑوا سکتے ہیں یا کم از کم جوڑوںکی سوجن کو بہت حد تک کم کر سکتے ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے خلیات کا نظام خراب ہونے لگتےا ہے اور خلیات دوبارہ نہیںبن پاتے۔ ایسے میں بڑھتی عمر کے اثرات آپ کے چہرے پر ظاہر ہونے لگتے ہیں ۔ ایک تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل سے خون کا لیول اور ان خلیات کی یاکروموسومز کی کمی کا پانچ سال جائزہ لیا گیا تو اومیگا تھیری فیٹی ایسڈ اس کی حفاظت کا غصر پایا گیا۔ جس سے یہ عمر کے اثرات کو زائل کرتا ہے۔ مچھلی سے حاصل ہونے والا اومیگا تھیری فیٹی ایسڈ خون کے لیول کو بڑھاتا ہے اور ان مریضوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے جو دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا ہوں اور خلیات کی ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روک دیتا ہے۔ مچھلی کے سالن کا ہفتے میں دو بار استعمال اومیگا تھیری حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مچھلی کا تل اور روزانہ کی جانے والی ورزش مل کر چکنائی کو تیزی سے جلاتے ہیں۔ اس سٹڈی کے دوران موٹے اور زیادہ وزن والے افراد کے نظان انہظام کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس میں سب سے بڑا رسک دل کی بیماریوں کا تھا۔ ان افراد کو اومیگا تھیر فش آئل کے ساتھ ایروبک ایکسرسائز ہفتے میں تین بار، بارہ ہفتوں تک کروائی گئی۔ جس کے نتیجے میں جسم میں موجود چکنائی خاص کر پیٹ پر موجود چربی آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئی۔ یاد رکھیں کہ چربی کھٹانے کے لئے جو فائدہ فش آئل اور روزانہ کی جانے والی ورزش دیتے ہیں وہ صرف آئل استعمال کرنے ورزش کرنے سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔