تازہ تر ین

نواز شریف اثاثوں کے مالک نکلے ،نیب میں بیگناہی ثابت نہ ہو سکی،ملزم قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے دو ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا ہے۔ نیب کی جانب سے 14 فروری کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دائر ضمنی ریفرنسز کی نقول حاصل کرلیں۔ ضمنی ریفرنسز میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔ضمنی ریفرنسز کے مطابق نواز شریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام بنا رکھے تھے اور ان کے بچے نواز شریف کے بے نامی دار تھے۔نیب نے نواز شریف کیخلاف مزید 2 ضمنی ریفرنسز دائر کردیے ضمنی ریفرنسز میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے سرمائے سے متعلق تحقیقات کیں اور نیب نے لندن جاکر بھی نواز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain