تازہ تر ین

”پہلے عدلیہ کو بحال کیا اب عدل کو کرینگے “نواز شریف نے اگلے الیکشن بارے بھی پیشنگوئی کر دی

لاہور (ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پہلے عدلیہ کو بحال کیا اور اب عدل بحال کریں گے۔نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراءمیں محفل میلاد کا انعقاد کیا گا جس میں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر نوازشریف نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں نے اقامہ کو بنیاد بنا کر مجھے نکالا، اب کوئی ثبوت نہیں مل رہا تو ریفرنس پر ریفرنس بنا رہے ہیں۔نواز شریف نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے اقامہ اتنا بڑا جرم تھا کہ وزارتِ عظمیٰ سے نکال دیا گیا؟ان کا کہنا تھا کہ سازشیوں کی سازشیں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں الیکشن نے بتا دیا ہے کون عوام کا خیر خواہ ہے، نا میں پریشان ہوں اور نا آپ پریشان ہوں، اگلی بار بھی (ن) لیگ کو کامیابی ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain