تازہ تر ین

وکلاءکی نواز شریف کیخلاف لانگ مارچ کی دھمکی

لاہور (نیا اخبار رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اور انکی بیٹی مریم نواز کی جانب سے مسلسل عدالت عظمیٰ اور ججز صاحبان کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے جسکی بھر پور انداز میں مذمت کرتے ہیں اور انکو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ عدلیہ اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم جوئی سے باز آ جائیں بصورت دیگر پاکستان بھر کی وکلاءتنظیمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے لانگ مارچ کی کال دیں گی ۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چودھری ذوالفقار علی ،نائب صدر راشد جاوید لودھی ،سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری محمد ظہیر بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان بھر کے ڈیڑھ لاکھ وکلاءچیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت عظمیٰ کے محافظ ہیں اور کسی طور بھی سپریم کورٹ کے وقار اور عزت پر حرف نہ آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور انکی حکومت کا عدالت عظمیٰ کے حوالے سے تاریک ماضی ہے 1997ءمیں جس طرح سپریم کورٹ پر حملہ کیا گیا تھا آج اسی روش کو دہرایا جا رہا ہے لیکن نواز شریف اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہونگے کیونکہ پاکستان کی جمہوری قوتیں ، سول سوسائٹی اور وکلاءعدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائےں گے اور کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ نے جس کام کا آغاز کیا ہے وہ پایا تکمیل تک پہنچے گا ۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain