باجوڑ ایجنسی (ویب ڈیسک)باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمبار ہلاک ہو گئے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خودکش حملہ آوروںنے سرچ آپریشن کے دوران فورسز پر حملے کی کوشش کی ، کارروائی کے دوان ایک خودکش حملہ آور فائرنگ سے مارا گیا جبکہ دوسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں دستی بم اور اسلحہ برآمد بھی برآمدہوا۔
