Author: Daily Khabrain

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج راشدضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے جناح ہسپتال کا خود دورہ کیا وہاں کے حالات ناقص تھے۔چیف جسٹس نے کہا کہ راشد ضیاءکو کس طریقہ کار کے تحت تعینات کیا گیا تھا۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری پنجاب کو نئی سرچ کمیٹی بنا کر مستقل پرنسپل کی تعیناتی کی ہدائت کر دی۔عدالت نے چیف ایگزیکٹو مئیو ہسپتال کی درخواست خارج کر دی۔میرٹپر پورا ہونے کے باوجود کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا مستقل وائس چانسلر تعینات نہیں کیا جارہا۔ سرچ کمیٹی نے میرٹ پر فیصلہ کیا، مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

Read More

سرینگر (اے این این) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کا الزام عائد کر کے مزید 6کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے ،بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ رینار جنگل بانڈی پورہ میں فائرنگ کا تبادلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کرالہ پورہ کی پہا ڑی پر جلی ہوئی لاش بر آ مد،فوج کی زیادتیوں کے خلاف وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاج،ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ،دکانیں اور بازار بند،انٹر نیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل…

Read More

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا اجلاس میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے لسٹ مرتب کر لی گئی ہے ن لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیاگیا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن ) میاں شہباز شریف این اے 132 اور پی پی 165، حمزہ شہباز این اے 124 اور پی پی 146 جبکہ مریم نواز حلقہ پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی لیگی رہنما حمزہ شہباز شریف کی مشاورت کے بعد لاہور سے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں…

Read More

نیویارک (نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور پرویز الٰہی دور میں وزیر قانون راجہ بشارت کی اہلیہ ہونے کی دعویدار سیمل راجہ نے گزشتہ روز چند مقامی پاکستانی صحافیوں کو اپنی زیر طبع کتاب کا ٹائٹل دکھایا اور کہا کہ میں اسی کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں امریکہ آئی ہوں۔ پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے پہلے تو مجھے اپنی بیوی ماننے سے انکار کیا پھر سابق سنیٹر پری گل آغا کے سابق شوہر نے متعدد اہم لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ سیمل راجہ نے دھوکے سے مجھ سے شادی کی تھی حالانکہ راجہ…

Read More

اوٹاوا (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو کمزور اور بے ایمان شخص قرارد یتے ہوئے کہا کہ امریکا کسی ملک کو ناجائز معاشی فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گا، ہم دیگر ممالک کو امریکی کمپنیوں اور کسانوں پربے تحاشا ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، کم جونگ ان سے کامیاب ملاقات کی صورت میں کم جونگ ان کو امریکا آنے کی دعوت بھی دے سکتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق جی سیون ممالک کا 44واں اجلاس کینیڈا میں منعقد ہوا جس میں میزبان سمیت امریکا، اٹلی، جرمنی، فرانس، جاپان اور برطانیہ…

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چودھری نے کہا ہے کہ پانچوں حلقوں سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کرینگے۔ عمران خان نے کاغذات میں بیٹوں کا نام دیا ہے بیٹی کا نہیں۔ 62ون ایف کے تحت عمران خان کے کاغذات کو چیلنج کرینگے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار چودھری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صاف شفاف افراد کو آنا چاہیے عمران خان ہماری بیٹی کو تسلیم نہیں کرتے باہراسے تسلیم کرتے ہیں۔ ٹیرین وائٹ کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا ہے الیکشن وقت مقررہ پر ہی ہونگے۔ ایک دن…

Read More

لاہور(پ ر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے کہاہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی قومی ذمہ داری نبھانے کےلئے یکسو ہے اورعام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع فراہم کریں گے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی اورالیکشن کمیشن کے فریم ورک میں رہ کر اپنا کام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لئے امن و امان برقرار رکھنا لازمی ہے۔شفاف اور منصفانہ الیکشن سے جمہوریت اور قومی ادارے مضبوط ہوں گے۔ نگران حکومت مقررہ مدت اور محدود مینڈیٹ کےلئے اپنے فرائض…

Read More

اسلام آباد(عبدالودودقریشی سے)عمران خان کی رہائش کے نزدیک رہنے والے لوگوں کی زندگی انتخابات میں ٹکٹ لینے والوں کی آمد سے اجیرن ہوکر رہ گئی ہے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے نئے لوگوں نے جو پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ق اور مشرف کے ساتھ رہے عمران خان سے نہ صرف خود بلکہ اپنے رشتہ داروں کے لئے بھی قومی و صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ حاصل کر لئے ہیں یہ لوگ کئی ماہ پہلے سے عمران خان کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے تھے جبکہ گذشتہ پندرہ سال سے تحریک انصاف کے ساتھ اچھے برے وقت میں کھڑے رہنے والے ورکروں کو…

Read More

راولپنڈی (اے این این) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پولنگ کا وقت رات 12بجے تک کیاجائے۔شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن حلف نامہ جمع کرانے کیلئے ایک دو روزکی مہلت دے اورشدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت رات 12بجے تک کیاجائے، ملک میں مہنگائی ہیبت ناک ہے لوڈشیڈنگ نے سابق حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انھوں نے کہاکہ حلف نامہ اتنا مشکل ہے کہ بعض لوگوں کی چیخیں نکل جائیں۔دریں اثنا شیخ رشید احمد عمرہ کی ادائیگی کے لیے گزشتہ روزسعودی عرب روانہ ہوگئے۔

Read More

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے نہ اپنا مذاق اڑوائیں اور نہ ہی میری تضحیک کریں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی اس کا محتاج ہوں لیکن نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جاتی امرا والوں کو کہتا ہوں کہ ڈراموں اور بچکانہ…

Read More