Author: Daily Khabrain

پیرس (سپورٹس ڈ یسک ) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں ڈومینیک تھیم کو شکست دے کر ریکارڈ 11 ویں مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔رافیل نڈال نے آسٹریا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ڈومینک تھیم کے خلاف میچ کے اختامی مراحل میں انجری کے باوجود 6-4، 6-3 اور 6-2 سے کامیابی سمیٹ لی۔عالمی نمبرایک 32 سالہ اسٹار نے اس کامیابی کے ساتھ ہی گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 17 کردی جو حریف کھلاڑی روجر فیڈرر کے ریکارڈ سے محض تین ٹائٹل پیچھے ہیں۔رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں مشکلات…

Read More

سینٹ پیٹرز برگ (این این آئی)فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیاہے اور روس کے میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیاجہاںگول بھی ہوئے اور اسپورٹس مین اسپرٹ بھی دیکھنے میں آئے۔ دلچسپ میچ کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ سینٹ پیٹرز برگ دنیا بھر سے فینز کو خوش آمدید کہنے کےلئے بالکل تیار ہے۔سینٹ پیٹرز برگ چار گروپ اسٹیج گیمز ، ورلڈ کپ سیمی فائنل اور تھرڈ پلیس گیم کی میزبانی کرے گا۔

Read More

جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے علاقے جودھ پور میں پولیس نے 4 سالہ بیٹی کے مبینہ قتل کے الزام میں اس کے 26 سالہ باپ کو گرفتار کرلیا۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق 4 سالہ رضوانہ اپنے والدین اور 11 ماہ کی بہن کے ساتھ سو رہی تھی کہ مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نواب علی قریشی کی اہلیہ شبانہ نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تھانے میں آکر مذکورہ قتل سے متعلق شکایت درج کرائی تھی۔واقعے کو انتہائی حساس اور گھنانا جرم سمجھتے ہوئے تحقیقات کے لیے جودھ پور کے ایس پی راجن دوشانت نے متعدد تفتیشی…

Read More

چھنگ تاﺅ (آئی این پی ) امریکہ سے تجارتی تنازعے کے بعد چین کے صدر شی چنگ پنگ نے ‘خود غرض اور محدود’ تجارتی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے پابندیوں سے آزاد عالمی معیشت بنانے پر زور دیا ہے۔چین کے ساحلی شہر چینگ داو¿ میں علاقائی سکیورٹی سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران چین کے صدر نے امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی تجارتی پابندیوں کا براہ راست ذکر نہیں کیا لیکن انھوں نے امریکی اقدام پر کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم خود غرض، محدود اور بند پالیسوں کو مسترد کرتے…

Read More

صنعاء(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر حوثی ملیشیا کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صعدہ کے محاذ پر مارے جانے والے حوثی باغیوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ حوثیوں کے 46 ہتھیار اور حربی آلات بھی تباہ کر دیے گئے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یمنی فوج نے اتحادی فورسز کی معاونت سے دو صوبوں الجوف…

Read More

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں طوفانی بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے ۔طوفان کے باعث بڑے پیمانے پر فصلوں اور درختوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دریں اثناء محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید طوفان اور آسمانی بجلی گرنے کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے طابق ریاست کے اضلاع ساہارسا ، شمالی دار بہانگا ، مشرقی چامیاران اور ساما سٹیبوں میں آسمانی بجلی کے مختلف واقعات میں 27 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہوئے ۔ طوفان کے…

Read More

ریاض (صباح نیوز)یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں سعودی عرب کے تین شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ عرب اتحاد نے یمن میں چوالیس باغیوں کو مارنے اور فوجی ساز وسامان تباہ کرنے کا دعویٰ کیاہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں میڈیا کو بتایاکہ یمن کے حوثی باغیوں نے ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے سرحدی صوبے جزاں پر داغا،میزائل کے باعث دو شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ عرب اتحادی افواج نے یمن کے صوبے سعدہ میں آپریشن کیا اور چوبیس گھنٹے…

Read More

جدہ، اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی عرب میں انتقال کر جانے والے410افراد کی لاشیں ان کے وطن روانہ کر دی گئیں ،ان میں135 لاشیں پاکستانیوں کی بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی نعشیں ان کے اپنے وطن روانگی میں تاخیر کی شکایات تو عام ہیں لیکن سعودی عرب موت کے طبعی ہونے کے یقین اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر یہ نعشیں ان کے وطن روانہ نہیں کرتا۔رو انہ کی جانے والی یہ 410نعشیں گذشتہ سال یکم محرم 1438سے ذو الحجہ1438کے دوران سعودی عرب میں انتقال کر جانے والوں کی ہیں…

Read More

لاہور (این این آئی) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج پیر آخری دن ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر تعطیل کے روز بھی کھلے رہے اورانتخابات میںحصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا سلسلہ جاری رہا ۔آج پیر کے روز کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا آخری روز ہے جس کے بعد امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی ۔

Read More

ملتان (سپیشل رپورٹر) چار دہائیاں مسلسل سیاست کرنے والے جاوید ہاشمی اپنا پورا زور لگانے اور تمام تر جوڑتوڑ کرنے کے باوجود ٹکٹ ملنے سے ناکامی پر انتخابی عمل سے باہر ہوگئے اور انہوں نے 2018ءکے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کئی ماہ سرتوڑ کوشش کی اور فوج اور عدلیہ کے خلاف انتہائی غیرمناسب الفاظ استعمال کیے۔ نواز شریف کی قربت حاصل کرنے کی بھی کوشش کی مگر نواز شریف نے دل صاف نہ کیا اور شہباز شریف نے تو ہاتھ تک نہ ملایا۔ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جانے والا…

Read More