اٹک (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ خیبر یی کے پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو پی پی کا ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ٹائیگر نے خود سوزی کی کوشش کی ، فیصلہ پر نظرثانی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے چار سابق امیدواران وائس چیئرمین نے بنیادی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی دیدی ، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے پورے چھچھ نے متفقہ طور پر پی ٹی آئی قیادت سے چنگیز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا، بیرون ممالک سے بھی حلقہ عوام کا چنگیز خان سے اظہار یکجہتی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری لاہور کے باہر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شہری جسٹس اعجاز الاحسن کی گاڑی کے نیچے گھس گیا۔جسٹس اعجاز الاحسن مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور آئے تو عدالت کے باہر موجود ایک شخص ان کی گاڑی کے آگے آگیا اور گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ اس وقت اور بھی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب جسٹس اعجازالاحسن کی گاڑی رکتے ہی وہ شخص اس کے نیچے پہنچ گیا۔ سکیورٹی عملے نے بڑی مشکل سے شہری کو احتجاج سے منع کیا۔
لاہور (ویب ڈیسک) وزن بڑھانے کے لیے جانوروں کے گوشت میں پانی بھرنا عام بات ہے لیکن کیا جھینگے کے وزن میں اضافہ بھی ممکن ہے؟ اور کیا ایسا کراچی فش ہاربر میں ہو رہا ہے؟ایک وائرل فوٹیج نے جھینگے کے کھانے والوں میں کھلبلی مچا دی، انجکشن سے پانی جھینگے میں ڈالنے اور پھر اسے فوراً فریز کرنے سے اس کا وزن تقریباً دگنا ہو جاتا ہے اور خریدار سے زیادہ مال بٹورا جاتا ہے۔اگر یہ پاکستان کی فوٹیج نہیں تب بھی اس تکنیک کے یہاں ہونے کو مکمل رد نہیں کیا جا سکتا۔انجکشن سے جھینگے کا وزن بڑھانے…
مظفرگڑھ(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ کے علاقہ شہرسلطان کے ایک گھر میں 4 ملزمان نے2خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔متاثرہ خواتین میںسے ایک خاتون کا 50 فیصدحصہ جل گیاجبکہ دوسری معمولی زخمی ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ مظفرگڑھ کے علاقہ شہرسلطان کے ایک گھر میں پیش آیا جہاں 4 ملزمان 2خواتین پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیاگیا ہے۔ خواتین میںسے ایک خاتون کا 50 فیصدحصہ جل گیا اور دوسری معمولی زخمی ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فریقین میں زمین…
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے لیڈر پر اعتماد ہے،مسلم لیگ ن کی وکالت کی کوئی ضرورت نہیں اس سے تو میرا کیس اور خراب ہو گا،میری ٹکٹ کا فیصلہ ہونا باقی ہے ،میرے حلقے میں ابھی سروے ہورہا ہے جس کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ ہوگا تاہم مجھے پارٹی ٹکٹ ملے یا نہ ملے میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاست کبھی کسی عہدے کے لئے نہیں کی ،میں نے کبھی نہیں سوچا…
مبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ مجھے اچھے کھانا کھانے سے زیادہ خوشی کسی اور چیز میں نہیں ملتی۔ کترینہ کیف کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہناتھا کہ کھانے سے مجھے زیادہ کام کرنے کے لئے طاقت ملتی ہے اور مجھے اچھا کھانا کھانے سے بہتر کسی اور چیز میں کوئی خوشی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے سٹریٹ فوڈ بہت پسند ہے اور ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پاو (kadak pav) اور پایا کھانے کو مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے جبکہ انہیں سی فوڈ بھی بے…
لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اشفاق احمد کہتے ہیں باباوہ ہوتا ہے جو سب کیلئے سہولتیں پیدا کرتا ہے،احمد پرویز بھی آج سے ہمارے بابے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کی ،سموگ کمیشن کے احمد پرویز نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،اس پر عدالت کی جانب سے رپورٹ اور تجاویز کی تعریف کی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد کہتے ہیں باباوہ ہوتا ہے جو سب کیلئے سہولتیں پیدا کرتا ہے،احمد پرویز بھی آج سے ہمارے…
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کی سینئرقیادت کومشاورت کیلئے بلالیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری آج لاہورپہنچیں گے جہاں انہوں نے پنجاب کی انتخابی ٹکٹوں پر حتمی فیصلہ کے لئے پارٹی کی سینئرقیادت کو بھی مشاورت کیلئے بلالیا ہے اور مشاورت کے بعدپنجاب کی ٹکٹوں کااعلان کردیاجائےگا۔
پاکستان ( ویب ڈیسک )انسان میں زندہ رہنے کی خواہش ہوتی ہے تو موت کا خوف بھی قائم رہتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ اس خوف کو اپنے اندر ہی دبا کر دنیا کی رنگینی میں اپنے آپ کو مصروف کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے۔۔۔۔۔۔لیکن زندگی کے قدم قدم پر خوف مختلف شکلوں میں اس کے سامنے آتا رہتا ہے۔ جیساکہ زیادہ سے زیادہ دولت کے حصول کی خواہش کرتا ہے کیوں کہ وہ غریبی کے خوف کا تصور کر کے کانپ جاتا ہے۔ کاروبار کو پھیلانے کی خواہش کرتا ہے تو اس میں خسارہ کے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات مشتہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ عام انتخابات میں امیداروں کے کاغذات نامزدگی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے تھے تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ارکان پارلیمنٹ نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اور ان کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس سلسلے میں انہوں نے قانون سازی ہی…