ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو کالے ہرن شکار کیس کے بعد اب جنگلی خنزیر شکار کیس میں بھی طلب کرلیا گیا۔سیف علی خان نے 19 سال قبل 1998 میں راجستھان کی ریاست جودھ پور میں فلم ”ہم ساتھ ساتھ ہیں“کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا جس پر وہاں کی مقامی کمیونٹی کی جانب سے کیس دائر کرنے کے بعد عدالت نے سیف علی خان سمیت، سلمان خان اداکارہ سونالی باندرے، تبو اوراداکارہ نیلم کو طلب کیا تھا اور حال ہی میں اس کیس…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستا ن نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس میں میڈیا ہاوسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ معاملہ حل نہ ہوا توچاندرات اور عیدکو بھی عدالت لگے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے تنخواہیں نہ دینے والے میڈیا ہاﺅسز کے سی اوز اور مالکان کو کل طلب کر لیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیسے نہیں…
کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان چل رہی جنگ میں اداکارہ ماہرہ خان بھی کود پڑیں۔ریحام خان اور حمزہ علی عباسی کے درمیان جھگڑے کاآغاز ریحام خان کی کتاب سے ہواجو ابھی شائع بھی نہیں ہوئی ہے۔ کتاب شائع ہونے سے قبل ہی حمزہ علی عباسی نے ریحام خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کتاب کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان دنیا کا برا شخص اور ریحام خان تہجد گزار خاتون ہیں۔ جمائمانے کہا کہ ریحام کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی۔اگر…
لاہور (کلچرل رپورٹر) اورینٹل فلمز کے بنیر تلے بننے والی پاکستانی اردو فلم ”جیک پاٹ“ کا ٹریلر آج سوشل میڈیا پر لانچ کیا جارہا ہے ۔جس میں اداکار نور حسن، صنم چوہدری، ثناءفخر، اسماعیل تارا،ساجن عباس، ٹیپو،فائزہ خان، عنایت خان،بالی وڈ اداکارہ ریحانہ ملہوترا اور جاوید شیخ کے علاوہ سنگیتا، زارا شیخ، میرا، افتخار ٹھاکر، محمود اسلم، جان ریمبوسمیت دیگرمہمان اداکارکے طور پر پردہ سکرین پر نظر آئینگے۔ہدایتکار شعیب خان نے بتایا کہ فلم کی بنکاک میں پوسٹ پروڈکشن مکمل ہوچکی ہے اور اس کی پبلسٹی مہم عیدالفطر کے فورا بعد ملک بھر میں شروع کردی جائیگی جس میں پوری…
لاہور(شوبزڈیسک)لائیٹنگ گیل پروڈکشنز اور یش راج فلمز کے درمیان فلم ”طیفا ان ٹربل“ کو دنیا بھرمیں ریلیزکرنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا۔اداکار علی ظفر کی پروڈکشن کمپنی لائٹنگ گیل پروڈکشنز اور بالی وڈ کی یش راج فلمز نے پاکستانی فلم ” طیفا ان ٹربل “ کوریلیز کرنے کی ذمہ داری اٹھا لی ہے۔اس تاریخی معاہدہ کے بعد علی ظفر نے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین اور ایمان ہے کہ درست نیت ،خلوص اور سخت محنت سے آپ اپنے تمام خواب حاصل کر سکتے ہیں۔ آج مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ میرا ایک بہت بڑا خواب مکمل ہوا ہے۔…
ممبئی (شوبزڈیسک) بالی وڈ فلم ”پھنے خان “13اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتل منجریکر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ”پھنے خان “کی کہانی ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جس کی اپنے بیٹے کے خوابوں کو پورا کی خواہش ہوتی ہے جو لڑکی سے متاثر ہو کرگلوکار بنتا ہے۔فلم میں ایشوریہ رائے بچن گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور راج کمار راﺅ ایشوریہ کی محبت کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم رواں سال 3اگست کو ریلیز ہو گی۔اداکارہ نے شادی کے بعد کافی دیر…
ماسکو(صباح نیوز)فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ دوہزار اٹھارہ کے سانگ ”لواٹ اپ کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سانگ نکی جیم اور ول اسمتھ نے گایا ہے۔ویڈیو میں سابقہ گانے کی جھلکیاں بھی شامل کی گئیں ہیں۔ویڈیو میں پرفارم کرنے والے سنگرز سولہ جولائی کو ورلڈکپ کے فائنل سے پہلے شائقین کے سامنے پرفارم کریں گے۔
لاہور(آئی این پی) پاکستانی کرکٹرز رواں برس بھی ٹی10لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ٹی ٹین لیگ کے اولین ایڈیشن میں کئی پاکستانی پلیئرز ایکشن میں نظر آئے تھے، گذشتہ برس پہلے ایڈیشن کو پی سی بی نے مکمل سپورٹ کیا جس پر خاصی تنقید بھی سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق اس بار لیگ سے ماضی جیسا قریبی تعلق نہیں رکھا جائے گا، بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز سے پوچھا تھا کہ اگر وہ لیگ کیلیے پلیئرز ریلیز کرے تو انھیں اعتراض تو نہیں، اس پر بیشتر نے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اسی لیے بورڈ ٹی ٹین لیگ…
ماسکو(نیوزایجنسیاں) پاناما کی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے روس پہنچ گئی، کھلاڑیوں کی خصوصی ٹوپیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔پاناما کی فٹبال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈکپ مقابلوں میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئی، جہاں پاناما کی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گزشتہ روز جب ٹیم ماسکو ایئرپورٹ پر جہاز سے باہر آئی تو تمام کھلاڑیوں نے پاناما کا روایتی ہیٹ پہن رکھا تھا، جس کی وجہ سے وہ سب وہاں موجود تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ واضح رہے کہ پاناما کی فٹ بال ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل ناروے میں…
پیرس(سپورٹس ڈیسک) رومانیہ کی سیموناہالپ نے پہلی بارفرنچ اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔فائنل میں رومانین سٹار نے امریکی حریف سیلونی سٹیفنز کو 3-6،6-4 اور6-1سے شکست دی۔ یہ سیموناہالپ کاپہلاگرینڈسلم ٹائٹل ہے۔فرانس کے شہرپیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلم کے ویمنزسنگلز فائنل میں امریکہ کی سیلونی سٹیفنزاوررومانیہ کی سیموناہالپ کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے میں آیا۔پہلے سیٹ میں امریکی پلیئرنے اچھا کھیل پیش کیا اورسیموناپربرتری ثابت کی اور6-3سے سیٹ نام کرلیا۔دوسرے سیٹ میں دونوں پلیئرزنے اچھا کھیل پیش کیا لیکن اس بارقسمت نے سیموناکاساتھ دیا۔رومانین سٹارنے سیلونی کی سروس بریک کی اوربرتری حاصل کی اورسیٹ6-4سے نام کیا۔تیسرے اورفیصلہ کن…