Author: Daily Khabrain

پاکستان انجیئرنگ کونسل کے مشیر برگیڈئیر(ر)طارق جاوید نے بتایا ہے کہ میڈاِن پاکستان ڈائلیسزوایکسرے مشینوں سمیت دیگر طبی آلات بہت جلد دنیا بھر میں فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔ نمائندہ سماء ظہیر علی خان کو انٹرویو میں پاکستان انجیئرنگ کونسل کےمشیر برگیڈئیر(ر)طارق جاوید نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کرنسی نوٹوں کو کرونا وائرس سمیت دیگر جراثیم سے پاک کرنے کی مشین بنا لی ہے۔ برگیڈئیر(ر)طارق جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ای سی نے آکسیجن کنسنٹریٹرزسمیت یووی ایئرپیوری فائرز بھی بنالیے ہیں۔ وینٹی لیٹرزسے متعلق انھوں نے بتایا کہ جنوری کے آخرتک میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرزملک میں…

Read More

پاک فوج اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دس طاقت ور ترین افواج میں شامل، گلوبل فائر پاور انڈیکس نے فہرست جاری کردی لاہور (ویب ڈیسک) پاک فوج کو دنیا کی 10 طاقتور ترین افواج میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پاک فوج کو طاقتور افواج کی فہرست میں دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پاک فوج اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دس طاقت ور ترین افواج میں شامل ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے جاری ہونے والے گلوبل فائر پاور انڈیکس 2021 کے مطابق ، پاکستانی فوج اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی دس طاقت ور ترین افواج میں شامل ہوئی ہے۔گلوبل فائر پاور انڈیکس…

Read More

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے نام پر ’ ملالہ ایجوکیشن ایکٹ‘ پر دستخط کر دیے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گزشتہ سال مارچ میں ہی منظور کرلیا تھا تاہم رواں ماہ کے اوائل میں اسے سینیٹ سے بھی منظوری مل گئی تھی۔ بعدازاں اسکالر شپ بل کو حتمی منظوری کیلئے صدر ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا تھا جنہوں نے اب اس ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس اعلامیے کے مطابق قانون کے تحت اعلیٰ تعلیم کے اسکالر شپ پروگرام میں 50 فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو ملیں گے۔ خیال رہے…

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے کی کوشش کرنے والے خود پھنس گئے ہیں اور اب مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو خود بتانا پڑ گیا ہے انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں۔ اسلام آباد میں پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ‘اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے بارے میں سب کو علم ہے کہ وہ ایک چھتری تلے کیوں اکٹھے ہیں، وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی حکومتوں میں قوانین کو پامال کیا، پی ڈی ایم کا…

Read More

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کو حزب اختلاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت جبکہ دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے لیکن عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کو حزب اختلاف…

Read More

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد یہ نہیں کہ ایک حکومت کو گرا دیا جائے اور اپنی حکومت بنائی جائے بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کو قائم کیا جائے جو 70 برس سے کسی نہ کسی شکل میں یرغمال بنی ہوئی ہے۔ سیالکوٹ میں ایک پریس کانفرنس میں خواجہ سعد رفیق نے خواجہ آصف کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احتساب کے اسی شکنجے میں جکڑا گیا ہے جس کا شکار…

Read More

سابق وی جے، ٹی وی میزبان اور پاکستان کی سپراسٹار کہلانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اعلان کیا ہے وہ رواں برس چھوٹی اسکرین پر واپس آئیں گی۔ انہوں نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث قرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئے کہ ‘میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں’۔ قرنطینہ میں وقت گزارنے سے متعلق ماہرہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اس دوران اسکرپٹس پڑھے اور ان میں سے ایک اسکرپٹ ایم ڈی(مومنہ درید) پروڈکشن کی تھی۔ ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ وہ رواں برس سال…

Read More

جنگ زدہ ملک افغانستان میں ایک جانب تو امن مذاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں تو دوسری جانب ملک میں دھماکوں اور حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کے لیے کام کرنے والی 2 افغان خاتون ججز کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں عدالت کے ترجمان احمد فہیم قویم کے حوالے سے بتایا کہ ججز پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ عدالت کی گاڑی میں اپنے دفتر آرہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے حملے کے نتیجے میں…

Read More

نیپالی کوہ پیماؤں نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کو موسمِ سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی۔ دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا تھا اور صرف کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی تھی۔ لیکن اب کوہ پیماؤں نے یہ انتہائی مشکل مرحلہ مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ 10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 15 جنوری کی رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاری جس کے بعد  رات ایک بجے ٹیم کیمپ 4 کے لیے روانہ…

Read More

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق قومی سلیکشن کمیٹی پر بری طرح برس پڑے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر انضمام نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ سلیکشن کسی کو خوش کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔ 36 سے 37 سال کے فاسٹ بولر تابش خان کو منتخب کرنے پر حیران ہوں، ایسی عمر کا تو بیٹسمین نہیں کھلایا جاتا۔ حارث رئوف کے 4 روزہ میچز مشکل سے 3 ہیں اور وکٹیں صرف 7 ہیں تو وہ کس بنیاد پر سلیکٹ کئے گئے؟ کیا فرسٹ کلاس میچ کھلائے بغیر ہی سیدھا ٹیسٹ…

Read More