ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں 25ہزار فوجی تعینات ہونگے یہ فوجی پولیس‘ایف بی آئی ‘امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہیں.امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر مائیک پینس کی تقریب حلف برداری کے لیے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 25ہزار فوجی تعینات ہونگے یہ فوجی پولیس‘ایف بی آئی ‘امریکن سیکریٹ سروس اور نیشنل سیکورٹی ایجنسی(این ایس اے)کے ہزاروں اہلکاروں کے علاوہ ہیں جبکہ امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ 20ہزار فوجی اہلکار تعینات کیئے جائیں گے امریکی فوج کی غیرسرکاری ویب سائٹ پر شائع ایک آرٹیکل کے مطابق سیکورٹی ماہرین نے وفاقی دارالحکومت کے لیے50ہزار فوجی اہلکار درکار…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی ویژن کے چیئرمین کی حیثیت سے کام کرنے سے روکنے کے ایک روز بعد ہی وفاقی کابینہ نے انہیں اور پی ٹی وی کے دیگر 2 ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاں ایک طرف کابینہ نے ان لوگوں کو عہدے سے ہٹایا وہیں نعیم بخاری کی جانب سے معطل کیے گئے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کو دوبارہ بحال کردیا۔ مذکورہ معاملے پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے یہ فیصلہ کیا…
لندن: برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان سے جاری وارنٹ نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔ پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں، برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین وضع ہیں، ہم ہر مقدمےمیں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف کےقانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں اور پاکستان سے جاری وارنٹ نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے جب کہ پولیس…
14سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔ 2007 کے بعد پہلی پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور ان کا کورونا ٹیسٹ ہو گا۔ جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں اتوار سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی…
مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا، مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر ایک نئی قیامت ڈھائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات دلانا چاہتی ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ گھر بیٹھ کر آپ کے عوام پر مظالم دیکھتے رہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسی ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ…
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں کمزور طبقوں کو جان بوجھ کر کمزور رکھا گیا، کسی حکومت نے محروم معیشت لوگوں کی فلاح پر توجہ نہیں دی، وزیراعظم کی قیادت میں تحریک انصاف نے کمزور طبقات کو سہارا دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر بیت المال و سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سید یاور عباس بخاری نے وزیراعلیٰ کو محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کورہیڈکوارٹرز پشاورکے دورے پر پہنچے تو کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نےاستقبال کیا۔ آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو باڑ لگانے اور ایف سی و پولیس کی صلاحیتیں بڑھانےکے امور پر بریف کیا گیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی قبائلی اضلاع میں امن و استحکام کی کوشش…
لندن:براڈ شیٹ کمپنی کے سربراہ کاوے موسوی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاسی شخصیات کے بیرونِ ملک اثاثہ جات کا سراغ لگانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کے حوالے سے موجودہ پاکستانی حکومت کے ساتھ ان کی بات چیت جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی رضاکارانہ طور پرموجودہ حکومت کو برطانیہ میں ایک ارب ڈالر مالیت کے ایک مشکوک بینک اکائونٹ کی نشاندہی کر چکے ہیں تاہم پاکستانی حکومت نے تاحال اس کا کھوج لگانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی اوریہ اکائونٹ کس کا ہے،یہ پاکستانی حکومت کو پتہ ہے کاوے موسوی…
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کو کسی سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لانے، بڑے مجرموں اور قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور ایکشن کی ہدایت کردی۔ لاہور میں پنجاب پولیس میں اصلاحات اور کارکردگی پر اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پولیس سمجھ لے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کی راہ میں حائل اہلکاروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں پولیس میں…
واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسینیشن پلان اور معیشت بچاؤ کے 1.9 کھرب ڈالر کےپیکج کا اعلان کرد یا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن کی جانب سے کورونا ویکسینیشن پیکج کا اعلان امریکی معیشت کو بچانے کے لیے منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ان کا اپنی صدارت کے پہلے 100 روز میں ایک کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا منصوبہ ہے۔اس پیکج کے تحت امریکن شہریوں کو 1400 ڈالر بھی فراہم کیے جائیں گے جو حال ہی میں منظور ہونے والے کووڈ 19 بل کے علاوہ ہیں۔ رپورٹس کے مطابق…