Author: Daily Khabrain

خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ صوبے میں اب خواتین پر جنسی، معاشی، نفسیاتی دباؤ ڈالنے کی صورت میں 5 سال قید کی سزا دی جائے گی۔ خواتین تشدد کی صورت میں 15 دنوں میں عدالت سے رجوع کریں گی۔ عدالت دو ماہ کے دوران کیس کا فیصلہ سنانے کی پابند ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق بل وزیر محکمہ سماجی بہبود ہشام انعام اللہ نے پیش کیا۔ خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام سے متعلق بل اراکین اسمبلی نے…

Read More

وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پاکستان کے ساؤتھ ایشین (سیف) گیمز کے میزبان بننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور وفاقی وزارت کھیل گیمز کی میزبانی کرے گی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایسوسی ایشن اور وفاقی وزارت کھیل کی جانب سے چند دن قبل دی گئی تفصیلی بریفنگ کے بعد سیف گیمز 2023 کی میزبانی کی منظوری دی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بریفنگ میں شرکت کی…

Read More

جکارتہ: انڈونیشیا کے ایک جزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ 34 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے  سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز مازن شہر سے شمال مشرق میں 6 کلومیٹر کی دوری پر تھا جب کہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ خوفناک زلزلے میں درجنوں رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس میں سیکڑوں افراد دب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران ریسکیو اداروں نے 34 لاشیں نکالی ہیں جب کہ 600 سے زائد…

Read More

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ میں رواں ہفتے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بحث سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر، خطے میں امن و امان اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بہت مطمئن ہے کہ جو باتیں ہم گزشتہ دو سال سے کہتے چلے آرہے تھے آج دنیا ان کی تائید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عرصہ دراز سے مقبوضہ جموں…

Read More

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے معروف اداکار عمران عباس 100 خوب صورت مردوں میں شامل ہونے پر خوش ہوگئے ۔ ایک ویب سائٹ نے دنیا کے سو خوب صورت مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں پاکستانی اداکار عمران عباس کا نام بھی شامل کیا گیا ہے ۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ کی سائٹ انسٹا گرام پر عمران عباس نے ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔ عمران عباس نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سو خوب صورت مردوں میں شامل ہونا اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔ اداکار عمران…

Read More

لاہور ہائی کورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا  سیشن کورٹ کا حکم معطل کر دیا  ہے اور متعلقہ ایس ایچ او  اور حامیزہ مختار کو8 فروری کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی جس میں  اندراج مقدمے کی درخواست پر ماتحت عدالت کے احکامات کو چیلنج کیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے وکیل حارث عظمت ایڈووکیٹ نے نشاندہی کی کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم  دیا ہے۔…

Read More

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے سال کے پہلے مہینے میں دوسری مرتبہ اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں مزید 3 روپے 20 پیسے بڑھا دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری میں کے مطابق ‘وزیراعظم نے اوگرا اور فنانس ڈویژن کی طرف سے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری منظور نہیں کی اور قیمتوں میں کم سے کم اضافے کا فیصلہ کیا۔ شہباز گل کے مطابق ‘پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے…

Read More

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالمپور پہنچی تھی، کوالا لمپور میں مقامی حکام نے پی آئی اے کا طیارہ عدالتی احکامات پر قبضے میں میں لیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ملائیشیا میں پی آئی اے کا طیارہ قبضہ میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے طیارے کو قبضے میں لینے کی کارروائی مسافروں کے سوار ہونے کے بعد کی گئی اور طیارے کو قبضے میں لینے کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ذرائع کا…

Read More

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ 18 جنوری سے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا جب کہ پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی تعلیمی سرگرمیاں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن میں تعلیمی سرگرمیاں بھی…

Read More

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ریلیف اور انصاف کی فراہمی کے لیے ملک میں نظام عدل کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے سزا و جزا کے نظام کو مستحکم کرکے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت جاری کی اور والٹن ایئرپورٹ لاہور کو منتقل کرنے میں درپیش مسائل کو دور کرنے کے لیے کہا۔ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لیے عمران خان…

Read More