نئی دہلی، چنڈی گڑھ بھارتی کسانوں نے لہوڑی فیسٹیول کے دوران زرعی قوانین کی کاپیاں پھاڑ تے ہوئے لال قلعے پر خالصہ پرچم لہرانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کے احتجاج میں شدت آ گئی ، دھرنوں کے دوران کسانوں نے کالے قوانین کی کاپیاں جلا کر لہوڑی کا میلہ منایا، مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف اور کسان مزدور اتحاد کے حق میں نعرے لگائے۔
Author: Daily Khabrain
نیویارک: امریکہ میں کیپٹل ہل کے واقعے کے بعداسلحہ کی خریداری میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلحہ کی خریداری میں ریاست یوٹاہ کے شہری سرفہرست رہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلحہ کی خریداری میں ریاست یوٹاہ کے شہری سرفہرست رہے اور وہاں اسلحے کی دکانوں پر قطاریں لگی رہیں جبکہ یوٹاہ ٹرمپ کی حامی ریپبلکن ریاست شمار کی جاتی ہے۔ دوسری جانب اسلحے کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اسلحہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ گن ساز کمپنی سمتھ اینڈ ویسن نے قیمتوں میں 18 فیصد اور روگر اینڈ کو…
پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو علیحدہ ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایک بم بنانے کے ماہر سمیت2 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں کرک کے رہائشی سپاہی آزیب…
وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کے احتجاج میں حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی اور توقع ہے کہ احتجاج قانون اور آئین کے دائرے میں ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر وزرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم ریاست مدینہ کے اعلان کے مطابق چاہتے ہیں کہ یہاں دینی قوتوں کا احترام ہو اور ہم بھی دینی مدرسوں کو پاکستان کا مینار سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 562 مدرسے ہیں اور ان میں سے 92 رجسٹرڈ ہیں…
فاسٹ بولر محمد عامر نے واضح کیا ہےکہ کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کچھ بھی وضاحت دیں ان کے ساتھ کبھی نہیں کھیلوں گا۔ لاہور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ کوچ اور کپتان میرے معاملے کو کہیں اور لےکر جانے کی کوشش کر رہے ہیں،میں نے اپنی پرفارمنس اور ٹیم سے ڈراپ ہونے پر تو ریٹائر منٹ لی نہیں میرے کرکٹ سے الگ ہونے کی وجہ کچھ اور ہے۔ محمد عامر نےکہاکہ وقار یونس بھائی نےگزشتہ روز کہا کہ میرے بیانات سے انہیں دکھ ہوا ہے، مجھے خوشی ہے کہ…
مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلیکٹڈ حکومت کی طرز پر گلگت بلتستان میں بھی سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی اور اگر آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی کسی نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو وہ مودی کا ایجنٹ ہو گا۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم مسلسل قوم کو اس بات سے آگاہ کرتے رہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ نمائندگی کو، ان کی ووٹ کی عزت کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے…
حکومت نے اپوزیشن کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ حکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کیلئے کوئی جگہیں مختص ہونی چاہئیں۔ شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کیلئے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ لوگ حلوے کے عادی ہیں، پیزا نہیں انہیں حلوہ دیں گے۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے بھارتی فوج کا جانی ومالی نقصان ہوا ہے جبک بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کا 28 سال کا…
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق 16جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہوسکتی ہیں جس کی سفارشات اوگرا نے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا کی سفارشات کے تحت پیٹرول 11 روپے 95 پیسے اور ڈیزل بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے…
اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی مقدمات اندراج کے کیسز واپس لینے کی درخواستیں منظور کرلیں۔ امریکی شہری سنتھیارچی اور رحمان ملک نے ایک دوسرے کے خلاف کیسز واپس لینے کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھیں۔ سنتھیارچی کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ اُن کی موکلہ نے رحمان ملک پر زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ جب کہ رحمان ملک کے وکلا نے بھی سنتھیا ڈی رچی پر اندراج مقدمے کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ…