عالمی شہرت یافتہ کولمبین گلوکارہ شکیرا نے کورونا بحران کے پیش نظر 145 گانوں پر مشتمل کیٹلاگ کے حقوق فروخت کردیے۔ شکیرا نے 145 گانوں پر مشتمل کیٹلاگ کے حقوق لندن میں کی ہپگنوسس سونگ فنڈز کو فروخت کیے ہیں۔ اس حوالے سے سرمایہ کار فرم کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے کنسرٹ سے ہونے والی آمدنی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تین بار گریمی ایوارڈ یافتہ اور 2010 کے فٹبال ورلڈکپ میں شہرہ آفاق گانا واکا واکا گانے والی شکیرانے 80 ملین سے زائد ریکارڈز فروخت کیے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب براہ راست کنسرٹ سے…
Author: Daily Khabrain
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ دسمبر 2020 میں یورپی ملک برطانیہ سے شروع ہونے والا نیا کورونا وائرس دنیا کے دیگر 50 ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق جنوبی افریقہ سے بھی گزشتہ برس کے آخر میں شروع ہونے والا کورونا کا نیا وائرس 20 ممالک تک پھیل چکا ہے۔ خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا میں جتنا تیزی سے سارس کوو- 2 وائرس پھیلے گا، اتنے ہی نئے وائرس پیدا ہونے کا امکان ہے۔ سارس کوو-2 نامی وائرس کورونا…
اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف وکیل نعیم بخاری کو بطوری چیئرمین پی ٹی وی کام سے روک دیا۔ نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وزارت اطلاعات کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ حکومت نے عمر کی حد میں نرمی کی؟ جس پر وزارت اطلاعات نے جواب دیا کہ جی سر، عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے۔ نمائندہ وزارت اطلاعات نے بتایا کہ ایک سمری 13…
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے براڈشیٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے ازخودنوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے اس ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو این آر او دیا. کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور احترام کرتے رہیں گے لیکن جو انصاف کی بات یہ ہے کہ کیس کی کوئی حقیقت ہے، نہ کیس کے اندر کوئی دلیل ہے لیکن کیس چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاستدانوں کا ہی کام ہوتا ہے…
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ آج فیصلہ کن وقت آگیا ہے اور یہ فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کے مالک اس کے عوام ہیں یا کچھ طاقت ادارے ہیں۔ لورالائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ لورالائی میں عظیم المثال اور تاریخی اجتماع میں عوام کی بے مثال شرکت اس بات کا اعلان ہے کہ بلوچستان کے عوام دھاندلی کی پیداوار حکومت کو مسترد کرتے ہیں اور ووٹ چوری کرکے آنے والے حکومت…
عمران خان کا کرکٹ میں راج آج بھی برقرار ہے، آئی سی سی پولنگ میں ویرات کوہلی کو پچھاڑ دیا۔ عمران خان کو 47 فیصد جبکہ کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بہترین لیجنڈ کیلئے پول کرایا تھا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کرکٹ کے میدان میں مقبولیت آج بھی برقرار ہے۔ کپتان نے بہترین کھلاڑی کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پولنگ میں ویراٹ کوہلی کو نیچے دکھا دیا۔ کپتان عمران خان 47 فیصد ووٹ لے اڑے جبکہ بھارت میں سٹار مانے جانے والے بھارتی کھلاڑی کوہلی دیکھتے ہی رہ گئے۔ اے بی ڈیویلئرز…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیںگے، مچھ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر دار تک پہنچایا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہزارہ برادری کے افراد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ آرمی چیف نے مچھ واقعہ کے متاثرہ خاندانوں اور ہزارہ برادری کے افراد سے خصوصی ملاقات کی اور کچھ وقت بھی ان کیساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید…
امریکی نائب صدر مائیک پنس کے انکار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے امریکی ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی شروع کردی۔ منگل کو امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کو 25 ویں آئنی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد 223 ووٹوں کے ساتھ منظورکی گئی جبکہ قرارداد کی مخالفت میں 205 ووٹ آئے۔ قرارداد ڈیموکریٹک میری لینڈ کے رکن جیمی راکسن نے پیش کی جس میں کہا گیاکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس 25 ویں ترمیم کے سیکشن 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کا نااہل قرار دیں۔ دوسری جانب گزشتہ روز…
وزارت خارجہ میں پاکستان، ترکی اور آزربائیجان کے مابین دوسرے سہ ملکی مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے اپنے وفود کے ہمراہ مذاکرات میں شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دوسرے سہ ملکی مذاکرات کی میزبانی ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو اور آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کو دوسرے سہ ملکی مذاکرات میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، ترکی اور آزربائیجان…
عالمی وبا کورونا وائرس جہاں پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے وہیں کراچی میں بدستور وائرس کے مثبت کیسز آنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسزکی مجموعی شرح 5.8 فیصد ریکارڈ ہوئی جب کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کراچی میں 14.56 فیصد رہی ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح میں دوسرے نمبر پر پشاور ہے جہاں کیسز مثبت آنے کی شرح 9.92 فیصد ہے۔ این…