عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ بروقت فیصلوں سے آٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو کا تھیلا مقررہ نرخ پر دستیاب ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، گندم، آٹے کے سٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ کو گندم، آٹے کے سٹاک، نرخوں اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ دیتے ہوئے ڈاکٹر ندیم ڈائریکٹر این آئی بی ٹی سی کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری کی آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن میں آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ پر مشتمل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سابق صدر کی جانب سے وکیل…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جنوری کو نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے پیر کی شام وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک ملاقات میں کیا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں اور…
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو مستعفی ہوجانے کا کھلا پیغام دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو مستعفی ہونے کا کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزراء حکومتی فیصلوں کو اونر شپ دیں، فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو مستعفی ہو جائیں، یہی روش…
تابش گوہر کے تحفظات حل کروانے کی یقین دہانی، پاور سیکٹرمیں مافیا کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے گی۔ملک اور پاور سیکٹرکو آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی گوہرتابش کا استعفیٰ مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ تابش گوہر کے تحفظات حل کیے جائیں گے، پاور سیکٹرمیں مافیا کے خلاف ضرور کاروائی کی جائے گی۔ملک اور پاور سیکٹرکو آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے توانائی گوہر تابش نے ملاقات کی، جس میں تابش گوہر نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے، وزیراعظم نے ان…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ کھلاڑیوں کو سائنسی بنیادوں پر تیار کیا جائے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے سربراہ سلیم یوسف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں سابق کپتان وسیم اکرم، عمر گل، عروج، ممتاز، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں قومی ٹیم…
سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور انٹرنیٹ آڈیو، ویڈیو کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکaیشن واٹس ایپ انتظامیہ نے پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر وضاحت جاری کردی۔ واٹس ایپ کو ان دنوں صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی کوئی اور وجہ نہیں بلکہ پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی ہے کیونکہ انتظامیہ نے واضح کیا کہ جو صارف اس پالیسی سے اتفاق نہیں کرے گا وہ 9 فروری کے بعد اکاؤنٹ سے محروم ہوجائے گا یعنی اُس کا نمبر بلاک کردیا جائے گا۔ واٹس ایپ کے دنیا بھر…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔
ہولی وڈ اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر نے 7 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولے جانے واقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ناکام اور تاریخ کا بدترین صدر قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں انہوں نے بدھ (6 جنوری) کو امریکا میں پیش آنے والے واقعے کو 1938 میں جرمنی کے واقعے سے تشبیہ دی۔ خیال رہے کہ 1938 میں جرمنی اور آسٹریا میں نازیوں نے یہودیوں کے گھروں، اسکولز اور کاروباروں پر توڑ پھوڑ کی انہیں تباہ کیا تھا جسےکرسٹل نائٹ یا ‘نائٹ آف بروکن…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آڈیٹر جنرل کے اختیارات اور ہائی سپیڈ ڈیزل کو ٹیکس اور ڈیوٹی سے استثنیٰ کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو پولیس سٹیشن ڈیکلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نوشہرہ میں کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر سے متعلق چار رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو قرضوں کے علاوہ بیرونی فنڈز سے متعلق بریفنگ موخر…