Author: Daily Khabrain

مقبوضہ جموں و کشمیر میں فوجی افسر کے ہاتھوں 3 نہتے شہریوں کے قتل کی تحقیقات کرنے والے پولیس عہدیداروں نے کہا کہ افسر نے نقد انعام حاصل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی چارج شیٹ میں شامل ہے کہ بھارتی فوج کے کیپٹن بھوپندرا سنگھ کو جولائی 2020 میں تین مزدوروں کے قتل اور سازش کی فرد جرم دسمبر میں عائد کی گئی تھی اور انہوں نے ایسا 27 ہزار 200 ڈالر انعام کے حصول کی غرض سے کیا تھا۔ بھوپندر سنگھ اور ان کے دو ساتھیوں نے دعویٰ…

Read More

بھارتی سپریم کورٹ نے کسانوں کے احتجاج کا باعث بننے والے نئے زرعی قانون پر سماعت کے لیے پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون پر غیر معینہ مدت تک اسٹے آرڈر جاری کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس شراد بوبدے نے سماعت کے دوران کہا کہ کسانوں کے خدشات کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ ایک پینل تشکیل دے گا۔ خیال رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں ہزاروں کسانوں نے حکومت کی اصلاحات کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا رکھا ہے جس کے حوالے سے ان کا مؤقف ہے کہ نجی خریداروں کو…

Read More

ایکٹ کے تحت سرکاری گھر رکھنے والے وزراء کے بجلی،گیس اور ٹیلیفون کے بل حکومت ادا کرے گی پشاور (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزراء کی مراعات بڑھانے کے لیے بل تیار کر لیا گیا ، وزراء کو مختلف بلز سے چھٹکارا دلانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جس کے تحت سرکاری گھر رکھنے والے وزراء کے بجلی،گیس اور ٹیلیفون کے بل حکومت ادا کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری افسران اور سرکاری عہدوں پر فائز رہنے والے افراد سے متعلق سب کو معلوم ہے کہ انہیں خاص پروٹوکول اور مراعات سے نوازا جاتا ہے جس کا بوجھ حکومت خود اُٹھاتی…

Read More

امریکہ کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوگی۔جوبائیڈ ن کی تقریب حلف برداری میں دنیا بھر کی معروف شخصیات کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔پاکستان میں بھی بلاول بھٹو کو امریکہ آنے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پارٹی زرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو شرکت ہونے…

Read More

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سیریز پاکستان  کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث بینچ پر بیٹھنا مشکل ہوتا ہے تاہم اب انہوں نے  پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کورونا کے حالات میں کھیلنا مشکل ہوتا ہے لیکن جنوبی افریقہ سیریز پاکستان کے  لیے اچھی ہوگی۔ انہوں نے کہا جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ابھی چیف سلیکٹر سے بات نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں قومی کرکٹ…

Read More

وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کوریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، اپوزیشن جان لے بیان بازی سے عوام کی خدمت نہیں ہوسکتی۔ ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی، ملاقات میں گندم، آٹے کے اسٹاک و قیمتوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان نے وزیراعلی پنجاب کوگندم صورتحال اورمحکمے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے ننے گندم و آٹے کے اسٹاک و نرخوں پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا پنجاب واحدصوبہ ہے جہاں 20کلو آٹےکاتھیلا مقرر ہ…

Read More

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف مہنگے داموں ریلوے انجن خریدے جانے کی انکوائری بند کرنےکی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کے خلاف انکوائری بند کرنے کے لیے ڈی جی نیب لاہور نے تفتیشی ٹیم کی سفارش چیئرمین نیب کوبھجوادی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔

Read More

 دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے،ویکیسن بھی تیار ہوچکی ہے اور مختلف ممالک میں اس کا باقاعدہ استعمال شروع ہو چکا ہے۔تاہم کورونا وائرس کی دوسری قسم کے بعد ایک ماہ کے دوران اب وائرس کی تیسری قسم بھی سامنے آگئی ہے۔ جاپانی وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ان افراد میں دریافت ہوئی، جو برازیل سے آئے تھے، جبکہ یہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والی اقسام سے مختلف ہے۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق جاپان میں کورونا کی نئی قسم 40 سال…

Read More

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس  میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مچھ واقعے کی شدید مذمت کی گئی اور مچھ واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی بات چیت ہوئی اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج…

Read More

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے راولپنڈی آنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی،اگر وہ آئے تو چائے پلائیں گے۔   جی ایچ کیو میں پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ الزامات کےمعاملےمیں نہیں پڑنا چاہتےاور نہ پڑیں گے، فوج پرلگائےگئےالزامات میں کوئی وزن نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الزامات پر تشویش ضرورہے لیکن فوج کا مورال اپنی جگہ پر قائم ہے، الیکشن کے وقت پاک فوج سےمدد مانگی گئی…

Read More