پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم کی پرفارمنس نہیں ہورہی تو اس کی وجہ صرف مصباح الحق نہیں ہے بلکہ پرفارمنس نہ ہونے کی وجوہات دیکھنی چاہئیں۔ لاہور میں آرائیول پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ گورننگ بورڈ کے سامنے بھی پیش ہوچکا ہوں اور اب کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کارکردگی اور دیگر معاملات کے حوالے سے بریف کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے وہ میری بات کو سمجھیں گے، کمیٹی جو بھی…
Author: Daily Khabrain
اسرائیلی سیاح ہوٹلوں میں رہیں گے تو بہت زیادہ سامان چوری ہوگا، حکومت نوٹس لے ، ہوٹل مالکان دنیا کے تمام ممالک سے سینکڑوں سیاح آتے ہیں، لیکن کبھی کسی نے ہوٹلوں سے اشیاءنہیں چرائیں۔اسرائیلی سیاح ہوٹل سے لو لئے، چائے، کافی کے بیگز اور کمرے سے لیمپ تک چرا کر لے گئے۔اسرائیل خاندان برج الحلیفہ میں مقیم تھا کمرے خالی کرتے ہوئے سارا سامان ہی اٹھالیا۔ہوٹل کے عملے نے سامان کی تلاشی لی تو اس میں آئس کنٹینر، بیگز اور تولئے برآمد ہوگئے
کراچی: ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی تحقیقات کے لیے حکومت کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ جاننے کے لیے حکومت نے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، گدو تھرمل پاور کے 7 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کا کہنا ہے کہ پلانٹ منیجر سہیل احمد، جونیئر انجینئر دلدار علی چنا کو معطل کیا گیا، کمپنی کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فورمین علی حسن گولو،…
سعودی عرب اور قطر کے تعلقات میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں ممالک نے ساڑھے 3 سال بعد پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا، دوحہ اور ریاض کے درمیان پروازیں آج سےشروع ہوں گی۔ چند روز قبل ہی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کیے تھے۔ یاد رہے کہ جون 2017 میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے زمینی، سمندری اور فضائی پابندی لگاتے ہوئے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ دوسری جانب قطر نے ان…
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے پولیو سے پاک پاکستان ہمارا مشن ہے اورہم اپنے بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں۔انہوں نے صوبہ بھر میں انسداد پولیو کی بھرپورمہم چلانے کی ہدایت کی اور کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ذاتی طور پر مہم کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا انسداد پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی پر متعلقہ اضلاع کو انعام دیں گے ، مہم کے دوران ٹیموں کومکمل تحفظ دیاجائیگااور ایس اوپیز کے تحت بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ۔انہوں نے کہا والدین سے اپیل…
وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے ، اگر ان میں ہمت ہے تو راولپنڈی کی طرف آکر دکھائیں۔ اتوار کو اسلام آباد میں فریڈم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان چوروں اور ڈاکوں سے مفاہمت کی بجائے ان کا احتساب کریں گے اور وہ پاکستان کو ترقی دلوائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور معیشت کو ٹھیک کریں گے ،اپوزیشن اتحاد سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی…
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تبدیلی ایک مسلسل عمل کا نام ہے اصل ریٹائرمنٹ توصرف قبرمیں ہی ہوتی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام میں سے صرف 3 ہزار لوگ 70 فیصد ٹیکس دیتے ہیں، ہم جو مرمر کے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں اس میں سے آدھا گزشتہ حکومتوں کے لئے ہوئے قرضوں کی قسطوں پر چلا جاتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انقلاب کا مطلب ہوتا ہےاسٹیٹس کو کی تبدیلی، اس کے لئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے، تبدیلی ایک…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ڈرافٹ کے اختتام کے بعد حادثہ نیشنل ہائی پرفرمنس سینٹر کے باہر پیش آیا۔ شعیب ملک کی اسپورٹس کار ریسٹورنٹ کے باہر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر حادثے میں محفوظ رہے جبکہ اسپورٹس کار کے فرنٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی، بھارتی فو ج نے ایل او سی کےبروہ اور خنجرسیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی۔بھارتی فوج نےجان بوجھ کرشہری آبادی کونشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے دو بزرگ زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،یکم جنوری سےاب تک بھارتی فوج نے…
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے، سابق صدر آصف علی زرداری پی پی پی پی کے صدر منتخب ہوگئے، فرحت اللہ بابر پی پی پی کے سیکرٹری جنرل جبکہ شازیہ مری سیکٹری اطلاعات منتخب ہوگئیں ، اس سے قبل نفیسہ شاہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائز تھیں،ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سیکٹری فائنانس منتخب ہوگئے، تمام عہدے داران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔.