وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں فوجی قیادت کو کیوں نشانہ بنارہے ہیں؟ اپنی کرپشن اور لوٹ مار کو بچانے کے لیے اداروں پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔اداروں پر حملے کرنے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ فوج مخالف بیانات دینے والے تمام لوگوں کا علاج ہوگا۔ ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ جنرل باجوہ حکومت نہیں گراتے تو جنرلز کو گرادو، اپوزیشن نے ہماری حکومت بنتے ہی کہہ دیا کہ ملک تباہ ہو چکا، یہ جانتے تھے کہ ہم ملک کی معیشت…
Author: Daily Khabrain
مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کے سبب ملک اندھیرے میں ڈوب گیا جس کے بعد پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رات بارہ بجے کے قریب ملک کے مختلف شہروں میں بیک وقت بجلی کی فراہمی بند ہوگئی اور ملک کا 70 فیصد اندھیرے میں ڈوب گیا۔ ترجمان توانائی ڈویژن نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گِدو میں 11 بج کر 41 منٹ پر فالٹ پیدا ہوا۔ فالٹ نے ملک کی ہائی ٹرانسمیشن میں ٹرپنگ کی اور جس کی وجہ سے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں سسٹم…
مسلم لیگ ن نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن مین حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔ ماڈل ٹاؤن میں مریم نواز اوراحسن اقبال کی زیر صدارت ن لیگ کی مرکزی پارلیمانی بورڈ کااجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ…
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکاتے رہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم نے دیکھ لیا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ کر دکھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی گدھ سانحہ مچھ پر سیاسی دکانداری چمکاتے رہے اور سیاسی مقاصد کے لیے ٹسوے بہائے گئے،مگر شہدا کے ورثاء نے محب وطن شہریوں کے دل جیت لیے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وہ ہزارہ برادری کی شکرگزار ہیں جنھوں نے صبر کا مظاہرہ کیا۔
کِم جونگ اُن نے امریکا کو شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق شمالی کوریا کے مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ کِم جونگ نے ہفتے کے روز ایک خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کی جوہری طاقت کی حامل قوم شمالی کوریا کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہاکہ واپس امریکا کی تسخیر، ہمارے سب سے بڑے دشمن اور ہماری ایجاداتی ترقی میں رکاوٹ ہماری بیرونی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز ہونا چاہیے۔ شمالی کوریا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا میں کون…
نئی دہلی: بھارت کی فضائی کمپنی ’’ گو ایئر‘‘ نے وزیراعظم مودی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر اپنے سینیئر پائلٹ آصف خان کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ’’ گو ایئر‘‘ نے اپنے ایک مسلمان پائلٹ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔ گو ایئر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کے سوشل میڈیا سے متعلق بھی ضابطے بنائے ہیں۔ برطرف پائلٹ اسی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔ دریں اثنا سینیئر پائلٹ آصف خان نے…
کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت ملوث ہے، ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کی شیعہ برادری کا قتل افسوسناک ہے، ہزارہ برادری کے ساتھ ہونے والے ظلم پر بہت دکھ اور افسوس ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شیعہ ہزارہ کمیونٹی کی نسل کشی کی جارہی ہے،کچھ دہشتگرد گروہوں اور داعش کااتحاد ہوچکا ہے، داعش کو بھارت کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا…
لاہور: اسٹیون اسمتھ نے تیز ترین 27سنچریوں کے ریکارڈ میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔ آسٹریلوی بیٹسمین مجموعی طور پر ہم وطن سر ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، گذشتہ روز سڈنی ٹیسٹ میں اسمتھ نے اپنے کیریئر کی 136ویں اننگز کھیلتے ہوئے 27 ویں سنچری مکمل کی،ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر نے 141اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔ یاد رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین نے صرف 70اننگز میں ہی 27سنچریاں مکمل کرلی تھیں اور آج بھی سرفہرست ہیں۔
انڈونیشیا ءمیں ”سری ویجایا ایئر لائن “ کا مسافرطیارہ لاپتہ ہو گیاہے ،طیارے کا رابطہ دو بج کر 39 منٹ پر منقطع ہوا ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری ویجایا ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 737” ایس جے 182 “ نے انڈونیشیاءکے دارلحکومت حکومت جکارتہ سے 1 بج کر 40 منٹ پر پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری تھی ، اُڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہوا اور وہ ریڈار سے غائب ہو گیا ،طیارہ 10 ہزار فٹ بلندی پر تھا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے…
واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہےکہ اگر صدر ٹرمپ نے فوری استعفیٰ نہ دیا تو ان کا مواخذہ کیا جائےگا۔ اسپیکر نینسی پلوسی کاکہنا تھا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ فوری طور پر استعفیٰ نہیں دیتے تو ایوان کیپیٹل ہل واقعے کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کے مواخذے کی تحریک پر کارروائی شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان نمائندگان کے ممبران کو امید ہے کہ ٹرمپ فوری استعفیٰ دیں گے لیکن وہ ایسا نہیں کرتے تو میں نے ایک رولز کمیٹی تشکیل دی ہے جو کانگریس رکن جیمی راسکن کے ساتھ مل کر صدر…
