Author: Daily Khabrain

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی، جس کے بعد خودکشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 486 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورسز کے کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ کے ایم ایس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد 480 ہوگئی ہے۔

Read More

 وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور دھرنا منتظمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، جسکے بعد منتظمین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا، شہداء کی آج تدفین ہوگی۔ حکومت کا شہدا کمیٹی سے تحریری معاہدہ ہوگیا، حکومت نے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے، وزیراعلیٰ رات 12بجے مذاکرات کیلئے پہنچے، منتظمین کے مطالبات منظور کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کئے۔ شہداء کمیٹی کے مطالبے پر جے آئی ٹی بنے گی جس میں دو شہداء کے لواحقین اور دو حکومتی نمائندے شامل ہونگے، اسکی ہر ماہ میٹنگ ہوا کریگی،وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور انکے ادارے ملکر سیکورٹی پلان بنائینگے۔ واقعہ…

Read More

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور برطانیہ کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین لینے سے انکار کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرن کے روحانی پیشوا خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی دوا ساز کمپنیوں کی تیار کردہ کورونا ویکسین قابل اعتماد نہیں ہیں اس لیے ایران فائزر اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین نہیں لے گا۔ ایران کے روحانی پیشوا نے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ 2 مغربی طاقتوں سے ٹیکے لگانے پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ اگر یہ…

Read More

ملزم پروفیسر انوار کو غلطی تسلیم کرنے پر10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا اسلام آباد(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے پر 3 ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو10 سال قید کی سزا سنائی ہے. انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم پروفیسر انوار کو 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا جبکہ تین ملزمان عبدالوحید، رانا نعمان رفاقت اور ناصر احمد کو سزائے موت سنائی گئی ہے. عدالت نے ٹرائل مکمل کر کے 15دسمبر 2020 کو فیصلہ محفوظ کیا…

Read More

سندھ حکومت نے کچرے سے بجلی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ توانائی اور محکمہ بلدیات نے مشترکہ منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں روانہ 8 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، روزانہ پیدا ہونے والے کچرے سے 200 میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ محکمہ توانائی اور محکمہ بلدیات کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں کچرے سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے سیکٹریری بلدیات نجم شیخ  کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کرکے وزیر اعلی سندھ کو ارسال کرے گی۔ وزیر توانائی امتیاز شیخ کا…

Read More

کابل: افغانستان میں فوج اور طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایئرفورس کے پائلٹ، ضلعی پولیس چیف، 4 اہلکار اور ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے دارالحکومت کابل میں ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایئرفورس کا پائلٹ، سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔ دوسرے واقعے میں طالبان جنگجوؤں نےصوبے ہرات کے ضلع غوریان میں پولیس وین پر حملہ کرکے ضلعی پولیس چیف نقیب اللہ سلطان زئی اپنے…

Read More

کورونا وبا کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں ایک سال کے دوران 159 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ) نیویارک: کاروبار و تجارت کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے ادارے ’’بلومبرگ‘‘ نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی صنعتکار اور ’’اسپیس ایکس‘‘ اور ’’ٹیسلا‘‘ جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک 188 ارب ڈالر دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار دیئے گئے ہیں۔ دنیا کے 500 مالدار ترین ارب پتی لوگوں کی اس فہرست میں شامل پہلے 10 میں سے 8 کا تعلق امریکا…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کردی ہے۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے چئیرمین عامرہاشمی ہونگے۔بورڈ آف گورنرکےسربراہ وزیراعظم ہوںگے۔ اسلام آبادمیں وزیراعظم کی زیرصدارت ٹیکنالوجی زونزاتھارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعظم نے ملک بھرمیں ٹیکنالوجی زونز کا نیٹ ورک بچھانے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم نےاسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کردیا ہے۔عامرہاشمی کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کیلئے گیم چینجرمنصوبہ شروع کررہے ہیں، ملک کی آئی ٹی ایکسپورٹ کو 15 ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقررکیا گیا ہےاوربڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لایا جائے گا۔ عامر…

Read More

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرین کے تین روزہ دورے میں فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی جہاں علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 6 جنوری سے 8 جنوری تک بحرین کا سرکاری دورہ کیا’۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘آرمی چیف نے دورے میں فرماں روا سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور ریاست بحرین…

Read More

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے تمام مرکزی عہدیداروں بشمول اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بغیر کسی مقابلے کے مزید 4 سالہ مدت کے لیے ’دوبارہ منتخب‘ ہوگئے۔  پارٹی کے میڈیا دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ پی پی پی کے آئین اور ملک کے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت وفاق کی طرح پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد بدھ (6 جنوری) کو کراچی میں ہوا، جس کے بعد الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے نتائج کا اعلان کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سید نیئر حسین بخاری بلامقابلہ سیکریٹری جنرل پی پی پی، فیصل کریم…

Read More