اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ہزارہ برادری آج تدفین کریں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ ہمارے ملک میں شاید ہزارہ برادری پر سب سے زیادہ ظلم ہوا اور مجھے سب سے زیادہ پتا ہے کہ ان کے ساتھ کیسا ظلم ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کو کوئٹہ بھیجا، پھر دو وفاقی وزرا کو بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے کے لیے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ…
Author: Daily Khabrain
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سانحہ مچھ کےخلاف کوئٹہ میں جاری دھرنے میں پہنچ گئے۔ مچھ میں ہاتھ پیر باندھ کر قتل کیے گئے شہداء کے ورثا کا غم بانٹنے کیلئے مریم نواز نے میتوں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھی خواتین کو گلے لگایا، بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھا ، بزرگوں کو دلاسہ دیا ، غم بانٹا۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ریاست نے دہشتگردی کی کمر توڑنے اور نیشنل ایکشن پلان پر علمدرآمد کا کہا تھا، ریاست سے اپیل ہے کہ وطن…
وزیر اعظم عمران خان نے مچھ واقعے پر کہا ہے کہ ہم نے ہزارہ برادری کے تمام مطالبات مان لیے ہیں لیکن کسی بھی وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جاسکتا کہ آپ آئیں گے تو ہم تدفین کریں گے۔ اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید سب سے زیادہ ظلم ہزارہ برادری کے لوگوں پر ہوا، خاص طور پر گزشتہ 20 برسوں میں 11 ستمبر 2001 کے بعد ان کے اوپر دہشت گردی، ظلم اور قتل کیا گیا وہ کسی اور برادری پر نہیں ہوا۔…
سعودی حکومت کی جانب سے نصابی کتب میں تبدیلی کر دی گئی ہے جس کے تحت نصابی کتب میں سے یہودیوں کے خلاف زیادہ تر مواد یا تو ہٹا دیا گیا ہےیا پھر الفاظ کی شدت کم کر دی گئی ہے۔ اس سعودی پالیسی کا مقصد رواداری کو فروغ دینا ہے۔ دنیا بھر میں نصابی کتب اور ان میں شائع شدہ مواد پر نظر رکھنے والے ادارے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ امپیکٹ سی کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ حصہ نکال دیا گیا ہے جس کے مطابق یہودی جوڑ توڑ کرتے ہوئے دنیا کو کنٹرول کرتے ہیں تاکہ اپنے ‘مذموم عزائم’…
امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمہوری اداروں پر حملہ کیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز کانگریس کی عمارت پر حملہ ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ جوبائیڈن نے پولیس کے رویے پر بھی تنقید کہا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹرمپ کے حامیوں سے نرم برتاؤ رکھتی ہے لیکن نسل پرستی کے خلاف مظاہرین سے سختی برتی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیک امریکن مظاہرین سے کسی اور طرح سے نمٹا جائے گا،…
انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ویمنز ورلڈ چیمپئن ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلنے پاکستان آئے گی، دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے، یہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز اسی روز کھیلے جائیں گےجب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق مسلسل دو روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے یہ کُل چاروں میچز( 2 مینز ٹیموں کے…
پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو ووٹوں کی گنتی کے بعد فتح کی تصدیق پر مبارکباد دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے واقعات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ امریکا میں اقتدار کی منتقلی کا معاملہ جلد حل ہو گا۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بیٹھنا اسکی انسانی حقوق کیخلاف وزریوں کے تناظرمیں مضحکہ خیز ہوگا، پراعتماد ہیں کہ دیگرمستقل اراکین بھارت کوغیرمستقل نشست پرنہیں بیٹھنےدیں گے۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کلیئر پولوسیک ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ میں مردوں کے میچ میں امپائرنگ کا حصہ بننے والی پہلی خاتون بن گئیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ پولوسیک نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ میں چوتھے متبادل امپائر کے طور پر شامل ہو کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ کلیئر پولوسیک نے گزشتہ برس اپریل میں ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو کے فائنل میں نمیبیا اور عمان کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔ اس سے قبل دسمبر 2018 میں بگ بیش کے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن اسٹارز…
کراچی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو تین مقدمات سے بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیاکہ استغاثہ عذیر بلوچ کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی، عزیر بلوچ پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل، ہنگامہ کے تین مقدمات تھے۔ شریک ملزمان ان مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے تین مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ بناء شواہد کے ملزم کو سزا نہیں دے سکتی، پراسیکیوشن ملزم کے خلاف گواہ…
پاکستان نے روایتی ہتھیاروں کو لے جانے والے راکٹ کو چلانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ملٹی راکٹ لانچ ‘فتح 1’ کا کامیاب مظاہرہ کیا جو روایتی ہتھیاروں کو 140 کلو میٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تجربہ پاک آرمی کی دشمن کے علاقے میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے کامیاب…