Author: Daily Khabrain

 بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا دھرنا جاری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور وفاقی وزیر علی زیدی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شرکاء کو منا نہ سکے۔ یاد رہے کہ بلوچستان کے مچھ میں مسلح افراد نے دس کان کنوں کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ان کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے دیگر افراد نے کوئٹہ میں میتوں کے ہمراہ دھرنا دے رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ دھرنا ختم کروانے کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم دھرنے کے شرکا وزیر اعظم سے ملاقات کے بغیر احتجاج…

Read More

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکا میں علی پے، وی چیٹ سمیت اور 6 دیگر چینی ایپس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس ایگزیکٹیو آرڈر کا مقصد چینی حکومت کو امریکی صارفین کے ڈیٹا اکٹھا کرنے سے روکنا ہے۔ اس حکم نامے میں زور دیا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی سافٹ ویئر اپلیکشنز سے قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جارحانہ اقدامات کیے جائیں۔ اب یہ محکمہ تجارت کی جانب سے تعین کیا جائے…

Read More

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنا  دورۂ بھارت ملتوی کرتے ہوئے یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں شرکت سے بھی معذرت کرلی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو رواں ماہ بھارت کے دورے پر جانا تھا اور بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم اب کورونا کی نئی قسم سامنے آنے پر دورہ ملتوی کردیا ہے۔ لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے سامنے آنے اور…

Read More

شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے، حمزہ عباسی۔ فوٹو: فائل  کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے مچھ میں کام کرنے والے مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔ مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ…

Read More

عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اب پاکستان میں یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں کچھ حد تک ٹھہراؤ تو آیا ہے لیکن اب بھی عوام کے وبا سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب پاکستانی اداکار علی رحمٰن خان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔ اداکار علی رحمٰن خان نے اپنے مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ مزید پڑھیں: ماہرہ خان بھی کورونا وائرس سے متاثر انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں علی رحمٰن…

Read More

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احساس “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام کامیابی کے بعد پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں احساس، “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ احساس کے ذریعے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار علاقوں کی نشاندہی کرکے کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو احساس ڈونر مینیجمنٹ سسٹم پر بھی…

Read More

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹيم کے ہيڈکوچ مصباح الحق کی کارکردگی کے حوالے جائزہ لیا جارہا ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے بعد ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر مصباح الحق کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ پی سی بی حکام کی جانب سے انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور اور بھارت کو ورلڈ کپ جیتوانے والے کوچ گیری کرسٹن کے بارے سے رابطے کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز اور 176رنز کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی…

Read More

انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس عامرذوالفقار کو تبدیل کردیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں مبینہ جعلی مقابلے میں نوجوان اسامہ ستی کی ہلاکت کے چار دن بعد آئی جی اسلام آباد کا تبادلہ کردیا گیا۔ دو جنوری کو اسلام آباد میں مشکوک مقابلے کے نتیجے میں اسامہ ستی کی ہلاکت سے پہلے بھی قتل اور ڈکیتی سمیت جرائم کی کئی وارداتیں ہوئی تھیں۔ ان کی جگہ قاضی جمیل الرحمان نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کردیے گئے ہیں۔ جمیل الرحمان کی بطور نئے آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ قاضی جمیل الرحمان اس…

Read More

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ  سی پیک خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ظامن ہے۔ تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر مراد سعید سے چینی سفیر  نے نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے سی پیک کے دو اہم پراجیکٹس کے مکمل ہونے ہر خوشی کا اظہار اور شکریہ ادا کیا۔سی پیک کے اہم منصوبے ہکلا ڈی آئی خان کو جون کے آخری ہفتے ٹریفک کے لیے کھولنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے چینی سفیر کو سی پیک کے موجودہ حکومت کے ژوب کچلاک منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں…

Read More

اسلام آباد: باغ ابن قاسم کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر ڈنشاہ کی ضمانت منظور کرلی۔ سپریم کورٹ نے باغ ابن قاسم کرپشن کیس سے متعلق سماعت ہوئی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے ریمارکس دیے کہ اس ملک کے ساتھ نیب کیا کر رہا ہے، اس سکینڈل کے اصل ملزم پر نیب نے ہاتھ نہیں ڈالا، نیب کے پاس اپنی مرضی سے کام کرنے کا اختیار نہیں، نیب نے اپنی مرضی کرنی ہے تو سیکش 9 میں ترمیم کرے پھر جو مرضی کرے۔ جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے جواب دیا کہ نیب اپنی مرضی نہیں کرتا، ملزم کو پکڑ کر…

Read More