پشاور: کوہاٹ روڈ پر دستی بم پھٹنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے اور تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوہاٹ روڈ پر زنگلی کے علاقے میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ دستی بم ھماکے کے 3 زخمی اسپتال لائے گئے، زخمیوں کی عمریں 5 سال، 12 سال اور 14 سال ہے، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔
Author: Daily Khabrain
وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا مچھ واقعہ پر لواحقین سے تعزیت کے لئے جلد جاؤں گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے، شہداء کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔ I want to reassure the Hazara families who lost their loved ones in a brutal terrorist attack in Machh that I am cogniscant of their suffering & their demands. We are taking steps to prevent such attacks in the future & know our…
پرتگال کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے نا صرف فٹ بال کی دنیا میں اپنا نام بنایا بلکہ اب انہوں نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت بن کر ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام پر دنیا میں سب سے فالوورز ہیں جن کی تعداد 251 ملین ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے فٹ بالر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘کیا حیرت انگیز نمبر ہے، آپ سب کا بہت شکریہ، آپ لوگ میرے اس سفر کا حصہ ہیں‘۔…
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نا اہلی کیلئے اقامے اور سزا کیلئے جج ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے اورانھیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کے لیے جو مکروہ کھیل کھیلا گیا اور جو خطرناک سازش رچائی گئی اس کا ایک ایک مہرہ سامنے آ رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں…
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ،انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے،ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی،پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں،یہاں صرف خدمت کی سیاست ہی چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے،حکومت مدت پوری کرے گی، سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے،منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت…
سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے اور 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کردی۔ سپریم کورٹ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کے کیس کی سماعت ہوئی تو عدالت نے مستقل سیکرٹری قانون کی عدم تعیناتی کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو مستقل سیکرٹری قانون تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کو ایڈہاک ازم پر نہیں چلایا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے 30 نئی احتساب عدالتیں ایک ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ احتساب عدالتوں کے قیام کو کیوں لٹکایا جا رہا ہے؟۔ ایڈیشنل…
واشنگٹن: ایک ریپبلکن قانون ساز نے 117 ویں کانگریس میں ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان سے اس کے امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت چھیننے کی کوشش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاہم امریکی میڈیا نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ‘یہ قانون سازی ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ اقتدار اور اس دوران پاکستان سے الجھن کے شکار تعلقات کے بعد اگلی جو بائیڈن انتظامیہ کے پاکستان کی طرف آنے والے طرز عمل پر غیر یقینی کے دوران سامنے آئی ہے’۔ واشنگٹن ٹائمز کے اخبار نے اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے مشاہدہ…
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی کواحتجاج کا شوق ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلےتاہم قانون کو ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔ منگل کواسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور کوئٹہ میں جاری ہزارہ برادری کے احتجاج پر بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کل کوئٹہ دورہ کیا اور ہزارہ برادری سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرعظم نے کہا کہ جس کو احتجاج کا شوق ہے وہ پورا کرے۔ وزیراعظم نے وزیر…
ایک ہی وقت میں ، بہت سارے لوگ الجھن کا شکار ہیں کیونکہ ، جب کہ وہ انفیکشن سے خود کو بچانا چاہتے ہیں ، وہ بھی ویکسینیشن سے ممکنہ ضمنی اثرات سے خوفزدہ ہیں۔ انہیں شک ہے کہ آیا ترقی کی تیز رفتار رفتار کو دیکھتے ہوئے ، یہ ویکسین دراصل محفوظ ہیں ، یا ممکنہ ضمنی اثرات کا مناسب طور پر مطالعہ کیا گیا ہے۔ تو ویکسین کے کیا رد عمل عام ہیں ، اور کون سے ضمنی اثرات ممکن ہیں؟ عام طور پر ویکسی نیشن رد عمل ویکسینیشن کے بعد کچھ خاص رد عمل ظاہر کرنا معمول…
بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے سے جان چھڑانے کیلئے دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت کا دن منارہے ہیں۔ یہ دن منانے کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی اور خودارادیت کیلئے جدوجہد کی جانب عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرانا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو دہائیں بیت گئیں ہیں، تاہم کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ تھمنے کی بجائے اور تیز ہوگیا ہے۔ سینکڑوں شہادتوں، پیلٹ گنوں سے معذوری اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی جنون پکڑ رہا ہے۔ کشمیریوں کا بڑا مطالبہ بھارتی تسلط سے آزادی…