امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی فتح کو کالعدم قرار دینے، دھمکی دینے اور ریاستی عہدیداروں سے منگل کو گزارش کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید چار سال کی مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں دینے دیں۔ امریکا پچھلے سال 3 نومبر کو شروع ہونے والی انتخابی جنگ کے آخری مرحلے قدم رکھ چکا ہے اور ٹرمپ نے جانے سے انکار کردیا ہے حالانکہ بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے ساتھ ہی مقبول ووٹ بھی جیت لیے ہیں۔ پچھلے سال 14 دسمبر کو 538 رکنی الیکٹورل باڈی نے بائیڈن کو…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر ٹوئیر پر دیےگئے بیان میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے جموں کشمیر کے عوام کے حق ارادیت کی ضمانت دی تھی، کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق اقوام متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل نے دیا، ہم اس دن اقوام متحدہ اور رکن ملکوں کو کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ یاد دلاتے ہیں۔ On 5th January 1949,…
لاہور (خبریں، چینل۵ ، ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ایسے ہے کہ جیسے تھوک کو چاٹ لیا ہو۔ جو کہا اس کے برعکس کیا۔ دوہرے معیار اور رویے قول و فعل کا تضاد سامنے آیا ہے۔ پی ڈی ایم اپنے ہی بیانیے کے ہاتھو ماری گئی۔ آصف زرداری نے اس کے ارمانوں پر سرخ لکیر کھینچ دی اور پی ڈی ایم کو زیمن بوس کردیاہے۔ مریم نواز فارغ ہوچکی ہیں ان کے اعصاب جواب دے چکے ہیں۔ وہ اپنے…
مودی کا برطانوی وزیراعظم کو نوازشریف پر ہتھ ہولا رکھنے کا مشورہ،غیر قانونی پاکستانیوں کی فلائٹ قبول نہ کرنے کے بعد پاک برطانیہ سفارتی تعلقات میں کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ساراوزن بھارتی وزیراعظم مودی کے پلڑے میں ڈال دیا، نواز شریف بارے فائل بھی اپنے ٹیبل سے اٹھوادی۔ ذرائع بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا اور ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے…
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لانگ مارچ کا پلان بالکل ہے، لانگ مارچ ہوگا، لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان لوگوں کی سہولت اور موسم کو دیکھتے ہوئے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ استعفے ضرور ہوں گے، 31جنوری تک اگروہ عزت سے جانے پرراضی نہیں توعوام کوئی اورفیصلہ کریں گے۔ علاوہ ازیں اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مچھ میں فرقہ ورانہ دہشت گردی کی قابل مذمت واردات وفاقی اور صوبائی حکومت کی سنگ دلی، بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا…
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اعلی سول اور عسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں اسمگل شدہ تیل کی خریدوفروخت پرمبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک…
شیخ رشید کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود دھرنا مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیااور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان خود کوئٹہ تشریف لائیں اور ان سب معاملات کو دیکھیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے مظاہرین سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مچھ سانحہ ظلم اور زیادتی ہے ، اس سانحے پر شرمندہ ہوں، دہشتگردوں نے چار مرتبہ مجھ پر بھی حملہ کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ…
افریقی ملک نائیجر میں مالی کی سرحد کے قریب داعش کے مبینہ دو حملوں میں 100 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نائیجر کے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہفتے کو ملک کے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقع دو دیہاتوں پر حملے کیے گئے۔ وزیراعظم نائیجر کے مطابق کومبانگو گاؤں پر حملے میں 70 اور زارومداریے گاؤں پر حملے میں 30 شہری ہلاک ہوئے۔ وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے نام نہیں لیے تاہم نائیجر میں اس سے قبل القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد حملے ہی ایسے کرتے…
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے عالمی برداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کے خلاف بھارتی مظالم پر خاموشی ایک سوال ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر عالمی برداری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کی اجازت دے گی تو دیگر ممالک مستقبل میں کسی عالمی قوانین کو تسلیم کرنے سے انکار کرسکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی برداری سے کہا کہ اگر آپ پورے انسانی حقوق کے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تو بھارت کو وہ مقبوضہ…