Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • پاکستانی خاتون سیلینا خواجہ کا عالمی اعزاز 100 میل الٹرا ٹریل ریس اپنے نام کرلی
    • ٹگ آف وار میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح، ورلڈ نومیڈ گیمز میں کامیابی
    • سونا پھر مہنگا، پاکستان میں قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ کے قریب پہنچ گئی
    • امریکا عرب اور ایرانی خودمختاری دونوں کا احترام نہیں کرتا: ایرانی وزیر خارجہ
    • قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی 12 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
    • گلین میک گرا نے وسیم اکرم کو ٹیسٹ تاریخ کا بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر قرار دے دیا
    • احتشام ہمایوں کی شاندار کامیابی تیونس میں J60 ڈبلز چیمپئن بن گئے
    • این ڈی ایم اے کا الرٹ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار؛ چترال، دیر سوات، باجوڑ، مہمند، شانگلہ، بٹگرام، کوہستان اور مانسہرہ میں خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسول کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟

    By Khabrain Newsمئی 31, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی سپلیمنٹ ہے۔

    مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہ فیٹی ایسڈز صحت کے لیے بہت اہم سمجھے جاتے ہیں۔

    اب اس کے روزانہ استعمال کا ایک بہترین فائدہ سامنے آیا ہے۔

    مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    São Paulo ریسرچ فاؤنڈیشن کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ سپلیمنٹ انسولین کی مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کے تیل سے بلڈ گلوکوز اور انسولین کی مزاحمت میں کمی آتی ہے۔

    خیال رہے کہ ذیابیطس ایک پیچیدہ دائمی مرض ہے جس کے دوران جسم مناسب مقدار میں انسولین نہیں بنا پاتا یا انسولین پر ردعمل ظاہر نہیں کرتا۔

    یہ مرض دنیا میں تیزی سے پھل رہا ہے اور ابھی 52 کروڑ سے زائد افراد اس کے شکار ہیں، جن میں سے زیادہ تر ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہیں۔

    ذیابیطس ٹائپ 2 سے امراض قلب، گردوں اور بینائی کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے۔

    ان چوہوں کو 8 ہفتوں تک مچھلی کے تیل کا استعمال ہر ہفتے 3 روز تک کرایا گیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ ان چوہوں میں انسولین کی مزاحمت گھٹ گئی، بلڈ شوگر کنٹرول بہتر ہوگیا، ورم میں کمی آئی جبکہ نقصان دہ کولیسٹرول اور خون میں چکنائی کی سطح بھی کم ہوگئی۔

    محققین نے بتایا کہ یہ نتائج ابھی تصدیق شدہ نہیں کیونکہ انسانوں پر تجربات نہیں کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تو واضح ہے کہ چوہوں پر یہ سپلیمنٹ انسولین کی مزاحمت کو کم کرتے ہیں جس سے ذیابیطس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا تھا کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور یہ سپلیمنٹ کس حد تک ذیابیطس سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اس تحقیق کے نتائج جرنل دی نیوٹریشنز میں شائع ہوئے۔

    اس سے قبل دسمبر 2024 میں کینیڈا کی مانٹریال یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کے استعمال سے جسم کو ورم کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سمیت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے عناصر کی روک تھام ہوتی ہے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز adipose tissue کے ورم کا مؤثر علاج ثابت ہوسکتے ہیں جبکہ ان سے ذیابیطس ٹائپ 2 اور امراض قلب سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، خاص طور پر ان افراد کو جن کے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔

    اس تحقیق میں 40 صحت مند افراد کو شامل کرکے 2013 سے 2019 تک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا۔

    ان میں سے 33 افراد کو 12 ہفتوں تک روزانہ مچھلی کے تیل کے کیپسولز کا استعمال کرایا گیا۔

    محققین نے دریافت کیا کہ ان کیپسولز سے جسم میں انسولین بننے کا عمل بہتر ہوگیا اور خون میں چکنائی کی صفائی ہونے لگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.