تازہ تر ین

امریکی انتخابات آخری مرحلے میں داخل، ٹرمپ کی بے چینی میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے صدر منتخب ہونے والے جو بائیڈن کی فتح کو کالعدم قرار دینے، دھمکی دینے اور ریاستی عہدیداروں سے منگل کو گزارش کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مزید چار سال کی مدت کے لیے وائٹ ہاؤس میں دینے دیں۔

امریکا پچھلے سال 3 نومبر کو شروع ہونے والی انتخابی جنگ کے آخری مرحلے قدم رکھ چکا ہے اور ٹرمپ نے جانے سے انکار کردیا ہے حالانکہ بائیڈن نے الیکٹورل کالج کے ساتھ ہی مقبول ووٹ بھی جیت لیے ہیں۔

پچھلے سال 14 دسمبر کو 538 رکنی الیکٹورل باڈی نے بائیڈن کو 2020 کے صدارتی انتخابات میں 232 کے مقابلے میں 306 ووٹ کے ساتھ حتمی فاتح قرار دینے کی تصدیق کی تھی۔ ڈیمو کریٹس کے امیدوار بائیڈن کو مقبول ووٹوں میں بھی 70 لاکھ کی برتری حاصل ہے۔

لیکن امریکا کے صدر ٹرمپ یہ سمجھنے سے انکاری ہیں کہ وہ کیسے ایسا انتخاب ہار گئے جس میں انہیں بائیڈن کے علاوہ کسی بھی صدارتی امیدوار سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔

منگل کے روز ریاست جارجیا میں بھی دو انتخابات ہورہے ہیں جو فیصلہ کریں گے کہ امریکی سینیٹ کو کون کنٹرول کرتا ہے، اگر ریپبلکن اپنی نشستیں برقرار رکھتے ہیں تو ان کے پاس سینیٹ بھی ہو گا۔

یہ بائیڈن کو کوئی بڑا فیصلہ لینے یا کوئی اہم تقرری کرنے سے روک سکتا ہے کیونکہ انہیں دونوں کے لیے سینیٹ کی منظوری کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain